• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ایک سوال کا جواب درکار ہے

akramali1436ram

مبتدی
شمولیت
نومبر 20، 2015
پیغامات
42
ری ایکشن اسکور
12
پوائنٹ
17
اگر ایک عورت کے ساتھ اس کا ایک محرم ہو لیکن اس عورت کے ساتھ کچھ اور عورتیں بھی ہوں جو اس کے لیے غیر محرم ہوں تو کیا یہ عورتیں ان کے ساتھ سفر کر سکتی ہیں
قرآن و حدیث کے مطابق جواب درکار ہے
اسحاق سلفی بھائی
خضر حیات بھائی
کفایت اللہ بھائی
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207
کیا سفر میں ایک عورت کے لیے دوسری کو محرم سمجھا جائے؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا سفر میں یا حضر وغیرہ میں ایک عورت کو دوسری اجنبی عورت کے لیے محرم سمجھا جائے یا نہیں ؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
کوئی عورت دوسری کے لیے محرم نہیں ۔ محرم تو صرف وہ شخص ہے جو عورت کے نسب کے لحاظ سے اس پر حرام ہو۔ جیسے اس کا باپ اور اس کا بھائی یا مباح کا سبب ہو۔ جیسے خاوند اور خاوند کا باپ اور خاوند کا بیٹا اور جیسے رضاعی باپ یا رضاعی بھائی اور دوسرے محرم رضاعی رشتے۔

کسی شخص کے لیے یہ جائز نہیں کہ وہ کسی اجنبی عورت سے خلوت کرے اور نہ ہی اس کے ساتھ سفر کرنا جائز ہے۔ کیونکہ نبیﷺ نے فرمایا ہے:

((لَا تُسَافِرُ الْمَرْاۃُ الَّا مَعْ ذِی مَحْرَمٍ))

’’کوئی عورت اپنے محرم کے بغیر سفر نہ کرے۔‘‘

اس حدیث کی صحت پر شیخین کا اتفاق ہے۔

اور اس لیے بھی کہ نبیﷺ نے فرمایا:

((لَا یَخْلُوَنَّ رَجُلٌ بِامْرَاۃٍ، فاِنَّ الشَّیْطَانَ ثالِثُھُمَا))


’’جب کوئی مرد کسی عورت کے ساتھ علیحدہ ہوتا ہے تو ان میں تیسرا شیطان ہوتا ہے۔‘‘

اس حدیث کو امام احمد وغیرہ نے عمر رضى الله عنه کی حدیث سے اسناد صحیح کے ساتھ روایت کیا… اور توفیق دینے والا تو اللہ تعالیٰ ہی ہے۔
فتاوی بن باز رحمہ اللہ
جلداول -صفحہ 190
محدث فتویٰ

http://www.urdufatwa.com/index.php?/Knowledgebase/Article/View/7999/0/
 

akramali1436ram

مبتدی
شمولیت
نومبر 20، 2015
پیغامات
42
ری ایکشن اسکور
12
پوائنٹ
17
جزاک اللہ خیرا محترم بھائی جان
لیکن ایک اور بات کی وضاحت بھی کر دیجئے، وہ یہ کہ مثال کے طور پر چھ عورتیں ہیں ان چھ میں سے ایک عورت کا محرم موجود ہے تو کیا باقی پانچ عورتیں ان دونوں کے ساتھ سفر کر سکتی ہیں،
ہمارے ہاں کچھ عالم کہتے ہیں کہ وہ آدمی اس سفر میں ان پانچ عورتوں کے لیے بھی محرم تصور کیا جائے گا اور وہ عورتیں اس کے سفر کر سکتی ہیں،
اس بارے میں وضاحت کیجئے گا، جزاک اللہ خیرا
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207
تو کیا باقی پانچ عورتیں ان دونوں کے ساتھ سفر کر سکتی ہیں،
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
ان پانچ عورتوں کا کوئی محرم نہیں ان کے ساتھ۔
((لَا تُسَافِرُ الْمَرْاۃُ الَّا مَعْ ذِی مَحْرَمٍ))

’’کوئی عورت اپنے محرم کے بغیر سفر نہ کرے۔‘‘
 
Top