• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ایک غلام آزاد کی قیمت فی زمانہ کیا ہے؟

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,552
پوائنٹ
641
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
شریعت اسلامیہ میں بعض گناہوں کا کفارہ یا دیت ایک غلام کو آزاد کرنا مقررکیا گیا ہے۔ مثلا قتل خطا یعنی ایکسیڈنٹ وغیرہ کی صورت میں قتل ہونے کی صورت میں مقتول کے ورثا کو دیت یعنی سو اونٹ یا ان کے برابر قیمت ادا کی جائے گی اور اللہ کے لیے ایک مومن غلام کوآزاد کیا جائے گا۔اسی طرح اگر کسی شخص نے قسم کھا کر توڑ دی ہے تو اس کے کفارے کی بھی ایک صورت ایک غلام کو آزاد کرنا بتلائی گئی ہے۔اسی طرح اگر کوئی عورت بغیر کسی شرعی عذرکے اسقاط حمل یعنی ابارشن کروا لے اور ماں کے پیٹ میں بچہ 40 دن سے زائد کا ہو تو اس صورت میں اس عورت پر دیت لازم ہے اور جنین کی دیت ایک غلام آزاد کرنا ہے۔
آج کے کل کے حساب سے محققین نے ایک غلام کی قیمت 212 پوائنٹ 5 گرام سونا مقرر کی ہےاور یہ سونا بھی 24 کیرٹ کا ہو گا۔ ایک غلام کو آزاد کرنے کے کفارے یا دیت کے لازم آنے کی صورت میں اس مقدار کا سونا یا اس سونے کی قیمت ادا کی جائے گی۔واللہ اعلم بالصواب
 
Top