• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ایک نئی اور دلچسپ کتاب

ج انصاری

مبتدی
شمولیت
دسمبر 11، 2011
پیغامات
32
ری ایکشن اسکور
194
پوائنٹ
16

آج مطالعہ کی میز پر ایک نہایت اہم کتا ب شیخ محمد بن عبد الوھاب کے بارے میں دو متضاد نظریے کا جدید اضافہ شدہ ایڈیشن موجود ہے ۔ صفحات ١١٢ قیمت ٦٥ روپیہ ہے یہ کتاب در اصل جلیل القدر عالم دین اور دیو بند ی مناظر مولانا
محمد منظور نعمانی رحمہ اللہ کی ایک مغالطہ آمیز کتاب کا حقیقت پسندانہ جائزہ ہے۔
شیخ محمد بن عبد الوہاب رحمۃ اللہ علیہ کے بارے میں دیوبندی حضرات کا نظریہ خصوصا الشہاب الثاقب میں مولانا حسین احمد مدنی کا واضح ہے ، حالات کی تبدیلی بھی بعض دفعہ اپنا الگ الگ رنگ دکھاتی ہے ۔ شیخ کے بارے میں آج بھی
دیو بندی حضرات کا موقف ’’ سیاست‘‘ پر مبنی ہے ۔ عالم عرب میں کچھ اور برصغیر میں کچھ ، مولانا محمد منظور نعمانی صاحب کو یہ منظور نہ تھا کہ برصغیر کے محمد ی اور اہل حدیث ، عالم عرب کے سلفی حضرات خصوصا شیخ محمد بن عبد الوہاب کے ہم خیال اور ہم نوا ظاہر ہوں ۔ انہوں نے شیخ کے سلسلہ میں نواب صدیق حسن خاں اور مولانا حسین احمد مدنی کے نظریات کو یکساں ثابت کرنے کی ناکام کوشش کی تھی ، زیر نظر کتاب میں شیخ محفوظ الرحمٰن فیضی حفظہ اللہ نے مولانا نعمانی کے
تمام دعوے اور مغالطے کا تحقیقی اور عمدہ جواب دیا ہے ۔ ڈاکٹر مقتدی حسن ازہری کے تاثرات اور شیخ صفی الرحمن صاحب مبارکپوری کے شاندار مقدمہ نے کتاب کو سند اعتبار بخشا ہے ۔ کتاب کا تیسرا ایڈیشن عروس جمیل درلباس حریر کا مصداق ہے ۔ مکتبہ الفہیم مئو یوپی اس کتاب کی عمدہ طباعت و اشاعت پر مبارکباد کا مستحق ہے ۔ مصنف حفظہ اللہ کے لیے ہماری طرف سے ڈھیر ساری دعائیں ۔ ج انصاری
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
انصاری صاحب، بڑے عرصے بعد کسی کتاب کا تعارف پیش کیا ہے۔ امید ہے مطالعہ برقرار رہا ہوگا اور خیریت سے رہے ہوں گے۔
بہت دلچسپ کتاب معلوم ہوتی ہے۔ دیکھتے ہیں پاکستان میں دستیاب ہے یا نہیں۔
 
Top