• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ایک نظر ادھر بھی

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,132
پوائنٹ
412
بہت الجھن میں ہوں کہ عید مناؤں کیسے
سویّاں بھی نہیں کپڑا سلاؤں کیسے


اہل حیثیت چمکیں گے اور چہکیں گے
پر میں اپنے بچوں کو سجاؤں کیسے

بچے ہی ہیں کھلونے کی ضد کۓ بیٹھے ہیں
گھر میں پیسے نہیں ہیں انکو سمجھاؤں کیسے


فطرہ زکوۃ سے کچھ امید بندھی ہے
مستحق ہوں اسکا پر لوگوں کو بتاؤں کیسے

منقول
 
Top