• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ایک نفسیاتی، معاشرتی ،سماجی ،برائی! جس کا سدباب بہت ضروری ہے۔

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
کون ہے ذمہ دار؟۔

السلام علیکم!۔
ابھی میں ڈان نیوز چینل پر ایک پروگرام دیکھ رہا تھا۔ بھیس بدل کے جس میں ایک رپورٹ پیش کی گئی تھی کے کراچی میں آئسکریم پالر اور جوس سینٹرز کی آڑ میں اندر چھوٹے چھوٹے کیبنز بنائیں ہوئے ہیں جہاں پر جوڑے آتے ہیں۔ اب جوڑے سے مراد شادی شدہ نہیں بلکہ غیرشادی شدہ جوڑے اور رپورٹ کے مطابق وہاں آنے والے جوڑوں کی عمر پندرہ سال سے شروع ہوتی ہے اور جس شخص کا یہ آئسکریم پارلر ہے وہ پچھلے چالیس سال سے اس کو چلا رہا ہے اور بقول ان کے یہ ہر جوڑے سے تین سو روپے فی گھنٹہ کے حساب سے معاوضہ لیتے ہیں اب اس کیبن میں وہ جس طرح کی چاہیں غیر اخلاقی حرکتیں کریں کوئی روک ٹوک نہیں یہاں تک کے پولیس کا بھی کوئی خطرہ نہیں لیکن اس سے دوسرا سب سے بڑا اور خطرناک معاملہ جو سامنے آتا ہے وہ یہ ہے کہ اس طرح کے آئسکریم پارلرز یار جوس سینٹرز میں خفیہ کیمرے لگے ہوتے ہیں جو اس طرح کے جوڑوں کی غیر اخلاقی مناظر کی فلمبندی کرتے ہیں اور شاید یہ بات ان جوڑوں کے وہم وگمان میں بھی نہیں ہوتی اور بعد میں یہ ہی آئسکریم پارلر مالکان ان وڈیوز کو موبائل شاپ پر فروخت کرتے ہیں جو ان کے عیوض اچھا خاصہ معاوضہ ادا کرکے یہ فلمیں خریدتے ہیں اور بعد میں یہ موبائل فروخت کرنے والے اپنےگاہکوں کو کچھ معاوضہ لے کر اس طرح کی وڈیوز ان کے موبائلز میں محفوظ کردیتے ہیں۔

یہاں پر چند سوالات ذہن میں آتے ہیں؟۔۔۔
١۔ آخر ہماری نوجوان نسل اس بے راہ روی کا شکار کن عوامل کی بنیاد پر ہوئی؟۔۔۔
٢۔ ایسی کون سی مجبوری ہے جو آئسکریم پارلر یا جوس کارنرز مالکان کو مجبور کرتی ہے؟۔ جو کسی کی بیٹی اور بچے کو یہ سہولیات مہیا کرتے ہیں حالانکہ اُن کے آگے بھی بہن یا بیٹیاں ہونگی۔۔۔
٣۔ وہ موبائل مالکان جو اس طرح کے فحاش مناظر والی وڈیوز کو گاہکوں کو فروخت کرتے ہیں اور معاوضہ لیتے ہیں؟ وہ بھی بہنوں اور بیٹیوں والے ہی ہونگے۔۔۔
٤۔ اور وہ گاہک میں بھی ہوسکتا ہوں یا میرا بھائی بھی یا آپ میں سے کسی کا بھائی بھی۔

معاشرے میں بڑھتے ہوئے اس غیراخلاقی رحجان کا تعلق انسان کی نفسیات سے ہے لیکن سوال یہ ہے کہ ان کے اسباب کیا ہے؟؟؟۔۔۔ اور ان غیراخلاقی مسائل کا سدباب کیسے ممکن ہے؟؟؟۔۔۔ میری تمام دوستوں سے عرض ہے وہ اس مسئلے کی سنجیدگی کو سامنے رکھیں اور بتائیں کے ہمارا معاشرتی نظام نفسیاتی طور پر اس تیزی سے کیوں تنزلی کا شکار ہے؟؟؟۔۔۔ کیا ہم کبھی اپنی کھوئی ہوئی اقدار کو دوبارہ حاصل کرسکیں گے؟؟؟۔۔۔ جو کبھی ہمارے ماتھے کا جھومر ہوا کرتی تھی۔۔۔

نوٹ!۔ میرے اٹھائے جانے والے نقطے کا تعلق ایک وڈیو رپورٹ پر ہے جو ٹی وی چینل پر نشر ہوچکی ہے اس لئے میں نے مناسب سمجھا کےاس مسئلہ کیوں نا یہاں پر اپنے قابل فہم دوستوں کے سامنے رکھوں۔۔۔

شکریہ والسلام۔۔۔
 

عابدالرحمٰن

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 18، 2012
پیغامات
1,124
ری ایکشن اسکور
3,234
پوائنٹ
240
السلام علیکم
اس کا جواب کچھ اس انداز میں میں نے یہاں دیا ہے مگر کیا کروں کچھ ریسپانس ہی نہیں ملا معلوم ہوا اس طرح مضامین کا ماحول نہیں ،مسلک نہ بگڑے بھلے سے سارا معاشرہ بگڑ جائے ملاحظہ فرمائیں:
http://www.kitabosunnat.com/forum/زنا-و-فحاشی-105/حرام-کاریوں-سے-کس-طرح-بچا-جائے-12638/#post86302
صحبت صالح ترا صالح کند = صحبت طالح ترا طالح کند
کبوتر با کبوتر بازباباز =کند ہم جنس باہم جنس پرواز
 

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
السلام علیکم! مسلک نہ بگڑے بھلے سے سارا معاشرہ بگڑ جائے ملاحظہ فرمائیں:
اس موضوع میں، موضوع کے حوالے سے بات کریں۔۔۔
آپ ہرجگہ چاہتے ہیں کہ گرما گرمی کا سا ماحول بنا رہے۔۔۔
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
اس کی حقیقی وجہ جو در اصل آج مسلمانوں کی پسماندگی اور تنزّلی کی اصل وجہ ہے وہ ہے:

غفلت


﴿ اقتَرَ‌بَ لِلنّاسِ حِسابُهُم وَهُم فى غَفلَةٍ مُعرِ‌ضونَ ١ ما يَأتيهِم مِن ذِكرٍ‌ مِن رَ‌بِّهِم مُحدَثٍ إِلَّا استَمَعوهُ وَهُم يَلعَبونَ ٢ لاهِيَةً قُلوبُهُم ﴾ ۔۔۔ سورة الأنبياء
لوگوں کے حساب کا وقت قریب آگیا پھر بھی وه بے خبری میں منہ پھیرے ہوئے ہیں (1) ان کے پاس ان کے رب کی طرف سے جو بھی نئی نئی نصیحت آتی ہے اسے وه کھیل کود میں ہی سنتے ہیں (2) ان کے دل بالکل غافل ہیں۔

  • اپنے مقصدِ زندگی سے غفلت؟ (اللہ نے ہمیں صرف اور صرف (جائز وناجائز طریقے سے) کھانے پینے سونے اور جنسی حاجتیں پوری کرنے نہیں بھیجا تھا، آج مسلمانوں (الا ما شاء اللہ، وقلیل ماھم) اور کافروں کی زندگی میں کوئی زیادہ فرق نہیں ہے)
  • قرآن وسنت کی الوہی اور اعلیٰ وارفع تعلیمات سے غفلت؟ (مقدس تعلیمات کی بجائے مسلم معاشروں میں بدعات وشرکیات کا دور دورہ)
  • آخرت سے غفلت؟ (کہنے کو ہمارا آخرت پر ایمان ہے، لیکن یہ کیسا ایمان ہے جو ہمیں شرک سے، قتل سے، زیادتی سے، سود کھانے اور دھوکے دینے سے نہیں روکتا؟ کیا ہمارا یہ ایمان ہمیں جہنم کی آگ (العیاذ باللہ) سے بچا لے گا؟؟)
ہم اس غفلت میں مبتلا کیسے ہوئے؟؟
حب الدنيا وكراهية الموت ’’دنیا پرستی‘‘ اور ’’اللہ سے ملاقات کو نا پسند کرنا‘‘

فرمانِ باری ہے:
﴿ أَلهىٰكُمُ التَّكاثُرُ‌ ١ حَتّىٰ زُر‌تُمُ المَقابِرَ‌ ٢ كَلّا سَوفَ تَعلَمونَ ٣ ثُمَّ كَلّا سَوفَ تَعلَمونَ ٤ كَلّا لَو تَعلَمونَ عِلمَ اليَقينِ ٥ لَتَرَ‌وُنَّ الجَحيمَ ٦ ثُمَّ لَتَرَ‌وُنَّها عَينَ اليَقينِ ٧ ثُمَّ لَتُسـَٔلُنَّ يَومَئِذٍ عَنِ النَّعيمِ ٨ ﴾ ۔۔۔ سورة التكاثر
تم لوگوں کو زیادہ سے زیادہ اور ایک دوسرے سے بڑھ کر دنیا حاصل کرنے کی دُھن نے غفلت میں ڈال رکھا ہے (1) یہاں تک کہ تم قبروں تک پہنچ گئے (یعنی مرتے دم تک تمہارا یہی کردار رہا) (2) ہرگز نہیں، عنقریب تم کو معلوم ہو جائے گا (3) پھر (سن لو کہ) ہرگز نہیں، عنقریب تم کو معلوم ہو جائے گا (4) ہرگز نہیں، اگر تم یقینی علم کی حیثیت سے (اِس روش کے انجام کو) جانتے ہوتے (تو تمہارا یہ طرز عمل نہ ہوتا) (5) تم دوزخ دیکھ کر رہو گے (6) پھر (سن لو کہ) تم بالکل یقین کے ساتھ اُسے دیکھ لو گے (7) پھر ضرور اُس روز تم سے اِن نعمتوں کے بارے میں جواب طلبی کی جائے گی (8)
 
شمولیت
مارچ 25، 2013
پیغامات
94
ری ایکشن اسکور
232
پوائنٹ
32
[MENTION]حب الدنيا وكراهية الموت ’’دنیا پرستی‘‘ اور ’’اللہ سے ملاقات کو نا پسند کرنا‘‘[/MENTION]
ایک اور روایت میں اسکی تفسیر نبی صلّی اللہ علیہ و سلم نے حب الدنیا و کراھیۃ القتال سے کی ہے

اس لیے قتال سے نفرت ہماری ذلت و پستی کے بڑے اسباب میں سے ہے
 
Top