• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ایک چھوٹی سی مثال

شمولیت
جنوری 27، 2015
پیغامات
381
ری ایکشن اسکور
136
پوائنٹ
94
آپ مستری ہیں مالک آپ کو ایک نقشہ دیتا ہے کہ اس کے مطابق عمارت بناؤ میں تمہیں اس کی پوری پوری اجرت دوں گا بلکہ اپنی طرف سے کچھ زیادہ بھی، آپ کہتے ہیں کہ نہیں میں اپنی مرضی سے بناؤں گا، آپ بناتے ہیں تو دیوار کی ایک اینٹ آگے اور ایک پیچھے کر دیتے ہیں جس کی وجہ سے وہ عمارت دیکھنے میں بری لگتی ہے اور اس نقشے سے بھی کوئی مطابقت نہیں رکھتی
کیا مالک آپ کو اس کی اجرت دے گا؟
جبکہ آپ نے مالک کی نافرمانی کی اور اپنی بات کو مقدم رکھا پھر جو کچھ کیا وہ غلط کیا!!
یہ ایک چھوٹی سی مثال تھی
دراصل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی ہماری لئے مالک کی طرف سے ایک بہترین نمونہ ہے جس پر عمل کر کے ہم نیکیوں کی ایک خوبصورت عمارت کھڑی کر سکتے ہیں جسے دیکھ کر ہمارا مالک ہمیں بہترین ثواب عطا فرمائے گا اور اپنے فضل وکرم سے کچھ زیادہ بھی دے گا اگر ہم اس کی نافرمانی کریں گے اور اپنی خواہشات کو مقدم رکھ کر اس کے دین کی عمارت کو خراب کریں گے تو وہ ہمیں اس کی سزا دے گا۔
 
Top