• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اے اللہ تجھ سے دُعا میں کرتا ہوں

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
اے اللہ تجھ سے دُعا میں کرتا ہوں





اے اللہ بے روزگاروں کو روزگار عطا فرما۔

اے اللہ گمراہوں کو راہ راست پر لے آ۔

اے اللہ مفلس کو غنی کر دے۔

اے اللہ مسلمانوں کو حلال روزی نصیب فرما۔

اے اللہ بے اولادوں کو نیک اولاد عطا فرما۔

اے اللہ جو اولاد سے گھبرا گئے ہیں انہیں معاف فرما دے۔

اے اللہ بدکردار کے کردارکو درست کر دے۔

اے اللہ سلامتی والا دل اور ذکر کرنے والی زبان اور رونے والی آنکھیں عطا
فرما۔

اے اللہ ہمیں‌دین اور دنیا کی عزت عطا فرما۔

اے اللہ ماں باپ کے نافرمانوں کو فرمانبردار بنا دے۔

اے اللہ بے چینوں کو چین عطا فرما۔

اے اللہ اُجڑے گھروں کو پھر سے آباد کر دے اور جن گھروں‌میں نا اتفاقی ہے ان میں‌اتفاق کر دے۔

اے اللہ ہمیں‌ہر مصیبت سے نجات عطا فرما۔

اے اللہ ہمارے بچوں کو پاک دامنی عطا فرما اور انہیں‌نیک ازواج نصیب فرما۔​
 
Top