• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اﷲ کے دھیان والا وضو

شمولیت
ستمبر 08، 2013
پیغامات
180
ری ایکشن اسکور
163
پوائنٹ
41
وضو کی ابتداء:
بسم اﷲِ والحمدُللہ
جب ہا تھ دھوئیں تو یہ تصور کریں کے میرے ہاتھوں کی ساری خطائیں، عیب، اور گناہ دھل گئے ہیں۔
جب کُرلی کریں تو تصور کریں کی میرے مُنہ کی ساری خطائیں، گناہ، بیماریاں، ناپاکیاں ساری کی ساری دھل گئی ہیں اور میں پاک ہو گیا ہوں۔
ہر عضو کو دھوتے وقت یہ تصور کریں کہ اے اﷲ اس کو ایسا دھو دے کے یہ پھر کبھی ناپاک نہ ہو۔
جب ناک کو دھوئیں تو تصور کریں کے میں ناک کی ساری نافرمانیاں دھو رہا ہوں۔
جب چہرہ دھوئیں تو یہ تصور کریں کی چہرے کی گناہوں کی سیاہی اس وضو کی برکت سے دھل گئی ہے۔
یا اﷲ میرے وضو کے اعضاء کو قیامت کے دن اس وضو کی برکت سے چمکا دینا۔
جب پائوں دھوئیں تو بھی یہی تصور کریں کہ اﷲ میرے پائوں کی خطائیں اس وضو کی برکت سے دھل گئی آئندہ بھی ان کو خطائوں سے پاک کر دے۔
اےاﷲ میرے پائوں نیکی کے کاموں کی طرف چل کر جائیں نافرمانیوں کی طرف چل کر نہ جائیں۔
یہ وضو اﷲ کے دھیان والا وضو ہے۔
 
Top