• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بابل سے بطحاء تک حضرت ابراہیم علیہ السلام

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
کتاب کا نام
بابل سے بطحاء تک حضرت ابراہیم علیہ السلام

مصنف

ناشر
مکتبہ الکتاب لاہور


تبصرہ
اللہ تعالی نے قرآن مجید میں انبیائے کرام علیہم السلام کے واقعات بیان کرنے کامقصد خودان الفاظ میں واضح اور نمایا ں فرمایا ''اے نبیﷺ جونبیوں کے واقعات ہم آپ کے سامنے بیان کرتے ہیں ان سے ہمارا مقصد آپ کے دل کو ڈھارس دینا ہے اور آپ کے پاس حق پہنچ چکا ہے اس میں مومنوں کے لیے بھی نصیحت وعبرت ہے ۔''زیر نظر کتاب '' بابل سےبطحاء تک'' در اصل جد الانبیا سید ابراہیم علیہ السلام کی حیات طیبہ پر مشتمل ہے جوکہ دنیا کے لیے ایک اعلیٰ نمونہ تھے فاضل مؤلف نے قرآن کریم اور احادیث صحیحہ کے ساتھ ساتھ تمام ثقہ مصادر سےروایات کوجمع کرکے ان کو ترتیب سے ایک کہانی کی صورت میں پیش کیاہے تاکہ قاری اکتاہٹ بھی محسوس نہ کرے اور پند ونصائح بھی اخذ کرتا چلا جائے۔اس سے ایک باکردار گھریلو ماحول اور صالح معاشرہ بنانے میں اچھی خاصی مدد مل سکتی ہے اور اس کتاب کوترتیب دینے میں طلبہ او رعامۃ الناس کے علمی معیار کو سامنے رکھا گیا ہے ۔ فاضل مصنف '' مولانا ابو یحییٰ محمد زکریا زاہد ''لیڈیز یونیورسٹی،لاہور میں پی ایچ ڈی سکالر ہیں اور ماشاء اللہ مؤطا امام مالک ، جامع الترمذی، سنن النسائی، سنن ابن ماجہ، اور اس درجہ کی دیگر کتب کے ترجمہ وفوائد کی تکمیل کے علاوہ کئی کتب کے مترجم ومؤلف ہیں اشاعت اسلام کے سلسلے میں اللہ تعالی ان کی مساعی جمیلہ کوشرف قبولیت سے نوازے (آمین) (م۔ا)
 
Last edited:

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
فہرست مضامین
عن الکتاب
باب اول ہٹ دھرمی کا انجام
انوکھی واردات
انوکھا جرم
حیرت انگیز واقعہ
اپنے وطن عراق و باہل سے ہجرت
باب دوم بابل سے ہجرت اور اسفار و قیام
فلسطین ومصر کا سفر
مستقل قیام
دنیا جہان کی امامت
اہل سدوم پر چڑھائی
ذبیح اللہ کی ولادت
اسماعیل وھاجرہ وادی بطحاء میں
بنو جرھم کی مکہ میں آمد
ایک عظیم قربانی
قوم لوط
دوسرے بیٹے کی بشارت اور معزز مہمان
انوکھی تباہی
باب سوم ایک تاریخ ساز عہد کا آغاز
اسحاق بن ابراہیم کی ولادت
امامت اور صحائف
بیت اللہ الحرام تاریخ کے آئینے میں
سیدہ سارہ رضی اللہ عنہا کی وفات
اسحاق علیہ السلام کی شادی
مزید شادیاں اور اولاد
وفات
اوصاف حمیدہ اور ایک متنازع پہلو
مصادر و مراجع
 
Top