• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بازار قریب ہو جائیں گے

ابن قدامہ

مشہور رکن
شمولیت
جنوری 25، 2014
پیغامات
1,772
ری ایکشن اسکور
428
پوائنٹ
198
بازار قریب ہو جائیں گے
_________________
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ! قیامت قائم نہیں ہو گی حتی کہ فتنے ظاہر ہوں گے جھوٹ بڑھ جائے گا اور بازار قریب ہو جائیں گے _________ مسند احمد # ٥١٩/٢ سند صحیح
یہ نشانی بھی پوری ہو چکی ہے بلکہ آج کل تو دنیا کے گلوبل ویلج بن جانے کی وجہ سے ایسا ممکن ہو چکا ہے کہ لوگ گھر بیٹھے دنیا کے کسی بھی بازار سے کچھ بھی خرید سکتے ہیں اور آپ جب چاہیں انٹرنیٹ پر دنیا کے مختلف ممالک کی اں لائین شاپس سے گھر بیٹھے خریداری کر سکتے ہیں ، پھر بازار اس قدر زیادہ ہو گئے ہیں کہ انسان ایک بازار سے نکلے گا تو دوسرے میں داخل ہو جائے گا -
Dr. Farhat Hashmi
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207
بازار


رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
(( أَبْغَضُ الْبِلَادِ إِلَی اللّٰہِ أَسْوَاقُھَا۔ ))1
’’ سب سے برے مقامات اللہ تعالیٰ کے ہاں بازار ہیں۔ ‘‘
مسلم کی دوسری حدیث میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان یوں ہے کہ:
(( لِیَلِنِيْ مِنْکُمْ أُولُوا الْأَحْلَامِ وَالنُّھَیٰ، ثُمَّ الَّذِیْنَ یَلُوْنَھُمْ … ثَـلَاثًا… إِیَّاکُمْ وَھَیْشَاتِ الْأَسْوَاقِ۔ ))2
’’ اپنے آپ کو بازاروں کے ہنگاموں سے بچاؤ۔ ‘‘
(بازار) یہ دھوکہ، فراڈ، سود، جھوٹ، وعدہ خلافی، جھوٹی قسم، حرام اور ناجائز اشیاء کی خرید و فروخت اور غلط بیوع میں با آسانی شوروغل اور جھگڑوں کی جگہ ہے اور ذکر اللہ سے اعراض، نماز سے لاپروائی، مرد و عورت کے اختلاط و بے پردگی، فسق و فجور اور فتنوں کا مقام ہے۔ چونکہ مساجد رحمت کے نزول کا محل اور رب تعالیٰ کے ہاں بہترین جگہیں ہیں اور بازار مساجد کی ضد ہیں اور اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے ہاں بری ترین جگہ ہے اور جو چیز اللہ کو ناپسند ہے وہ شیطان کی محبوب چیز ہے، اسی لیے بازار شیطان کی پسندیدہ جگہیں اور اس کا میدان ہیں ان میں اس کا جھنڈا گاڑا جاتا ہے، جس کے ذریعہ وہ ورغلاتا اور بہکاتا ہے اور ہر اس کام کی طرف دعوت دیتا ہے جس میں اللہ تعالیٰ کی نافرمانی اور دین کے اوامر و نواہی کی مخالفت ہو۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1- أخرجہ مسلم في کتاب المساجد ومواضع الصلاۃ، باب: فضل الجلوس في مصلاہ بعد الصبح، رقم: ۱۵۲۸۔
2- أخرجہ مسلم في کتاب الصلاۃ، باب: تسویۃ الصفوف وإقامتھا، رقم: ۹۷۴۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ! قیامت قائم نہیں ہو گی حتی کہ فتنے ظاہر ہوں گے جھوٹ بڑھ جائے گا اور بازار قریب ہو جائیں گے _________ مسند احمد # ٥١٩/٢ سند صحیح
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
محترم بھائی!
اس حدیث مبارکہ کا عربی ٹیکسٹ بھی پیسٹ کردیں۔ جزاک اللہ خیرا
 

ابن قدامہ

مشہور رکن
شمولیت
جنوری 25، 2014
پیغامات
1,772
ری ایکشن اسکور
428
پوائنٹ
198
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
محترم بھائی!
اس حدیث مبارکہ کا عربی ٹیکسٹ بھی پیسٹ کردیں۔ جزاک اللہ خیرا
محترم بھائی یہ حدیث اور اس کی شرع ڈاکٹر فرحت ھاشمی نے لکھی ہے ۔میرے پاس اس حدیث مبارکہ کا عربی ٹیکسٹ نہیں ہے۔
محدث لائبریری میں مسند احمد ماجود ہے ۔آپ اس میں تلاش کرلیں
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,565
پوائنٹ
791
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
محترم بھائی!
اس حدیث مبارکہ کا عربی ٹیکسٹ بھی پیسٹ کردیں۔ جزاک اللہ خیرا
عن أبي هريرة، أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: " لا تقوم الساعة حتى تظهر الفتن، ويكثر الكذب، وتتقارب الأسواق، ويتقارب الزمان، ويكثر الهرج " قيل: وما الهرج؟ قال: " القتل "
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ! قیامت قائم نہیں ہو گی حتی کہ فتنے ظاہر ہوں گے جھوٹ بڑھ جائے گا،
اور بازار قریب ہو جائیں گے,اور ’‘ ہرج ’‘بڑھ جائے گا۔پوچھا گیا ’‘ ہرج ’‘کیا ہے ۔فرمایا ۔۔قتل ۔۔

رواہ الامام احمد فی المسند و إسناده صحيح، رجاله ثقات رجال الشيخين. غير سعيد بن سمعان، فقد روى له البخاري في "القراءة خلف الإمام"، وأصحاب السنن غير ابن ماجه، وهو ثقة.
وأخرجه ابن حبان (6718) من طريق عثمان بن عمر، بهذا الإسناد
.
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,565
پوائنٹ
791
اور درج ذیل مجمع الزوائد کے الفاظ ہیں ،اور اعراب کے ساتھ پیش ہے ؛

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى تَظْهَرَ الْفِتَنُ ، وَيَكْثُرَ الْكَذِبُ ، وَتَتَقَارَبَ الْأَسْوَاقُ ، وَيَتَقَارَبَ الزَّمَانُ ، وَيَكْثُرَ الْهَرْجُ " ، قُلْتُ : وَمَا الْهَرْجُ ؟ قَالَ : " الْقَتْلُ " . قُلْتُ : هُوَ فِي الصَّحِيحِ غَيْرُ قَوْلِهِ : " وَيَكْثُرَ الْكَذِبُ ، وَتَتَقَارَبَ الْأَسْوَاقُ " .
رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ سَعِيدِ بْنِ سَمْعَانَ وَهُوَ ثِقَةٌ .
 
Top