• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بال دھونے سے پہلے ان مفید مشوروں پر ضرور عمل کریں

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
بال دھونے سے پہلے ان مفید مشوروں پر ضرور عمل کریں


برمنگھم (نیوز ڈیسک) خوبصورت اور چمکدار بالوں کا حصول سب کی خواہش ہوتی ہے اور اس کیلئے مہنگی سے مہنگی مصنوعات کا استعمال بھی کیا جاتا ہے، لیکن اگر آپ نہانے سے پہلے کچھ عام دستیاب اشیاءکو بالوں میں لگالیں تو باآسانی انہیں بہترین دلکشی کا نمونہ بناسکتے ہیں۔

٭ نہانے سے پہلے بالوں میں تیل لگانا بہت مفید ہے لیکن اگر ایک سے زائد تیل مکس کرلئے جائیں جیسا کہ سرسوں کا تیل، بادام کا تیل یا زیوتون کا تیل تو افادیت بڑھ جاتی ہے اور بالوں کو مضبوط اور صحتمند رکھنے کیلئے آپ اسی تیل میں وٹامن کے کیپسول بھی شامل کرسکتے ہیں۔

٭ دھونے سے پہلے بالوں میں دہی اور انڈہ لگانے سے بال ملائم اور چمکدار ہوجاتے ہیں۔

٭ بالوں کو تروتازہ کرنے کیلئے نہانے سے پہلے شہید اور دہی کے آمیزے سے مالش کریں۔

٭ بے رنگ اور خشک بالوں سے نجات کیلئے کیلوں کا لیپ استعمال کریں۔ اسے بنانے کے لئے دو کیلے اچھی طرح مسل لیں اور اس میں دو چمچ مایونیز اور ایک چمچ زیتون کا تیل مکس کرلیں اور تقریباً ایک گھنٹے تک بالوں پر لیپ کرکے رکھیں اور پھر دھولیں۔


٭ بالوں کو چمکدار، ملائم اور مضبوط کرنے کیلئے آپ چنے کا لیپ بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ اسے بنانے کیلئے تین چمچ کالے چنے رات بھر بھگوکر رکھیں۔ اگلے دن انہیں اچھی طرح پیس لیں اور اس میں ایک انڈا پھنٹ کر ڈالیں اور دہی کا ایک کپ اور لیموں کے رس کا ایک چمچ بھی شامل کرلیں۔ سب چیزوں کو اچھی طرح مکس کرکے ایک گھنٹہ تک بالوں میں لگا دہنے دیں اور پھر دھولیں۔ مندرجہ بالا تمام اشیاءکا استعمال بال دھونے سے پہلے کریں۔

http://dailypakistan.com.pk/education-and-health/16-Aug-2014/133119
 
Top