• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بخار کو گالی دینا

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
بخار کو گالی دینا
صحت اور تندرستی اللہ تعالی کی بہت بڑی نعمت ہے۔ اور بالخصوص اس کا احساس اس وقت ہوتا ہے جب انسان کو بیماری ، مرض یا تکلیف کا سامنا کرنا پڑے اور مومن آدمی کا بیمار ہونا یا اس کو بخار آنا اس کے گناہوں کی بخشش کا ذریعہ ہے حتی کہ مومن آدمی کو اگر کانٹا بھی چبھتا ہے تو اللہ تعالی اس کی وجہ سے اپنے بندے کے گناہوں کو معاف فرما دیتےہیں اور صحیح حدیث کے مطابق رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ بخار کی وجہ سے بھی اللہ تعالی مومن بندے کے گناہوں کو معاف کرتے ہیں اور اس کے درجات کو بلند فرماتےہیں۔ اس لیے تلخی یا شدت بخار میں بخار کو ہرگز گالی نہیں دینی چاہیتے ۔ گالی تو درکنار معمولی برا بھلا بھی نہیں کہنا چاہیے۔​
صحابی رسول سید حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالی عنہما ارشاد فرماتےہیں کہ​

ان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دخل علی ام السانب او المسیب فقال مالک یا ام السانب او ام المسیب تزفز فین قالت: الحمی لا بارک اللہ فیھا: لا تسبی الحمی ، فانھا تذھب خطایا بنی آدم کما یذھب الکیر خبث الحدید. 1​
ترجمہ: رسول اللہ ﷺ ام سائب یا ام مسیب کے گھر گئے آپ ﷺ نے فرمایا اے ام سائب یا ام مسیب تم کانپ کیوں رہی ہو تو وہ کہنے لگی بخار کی وجہ سے اللہ اس میں برکت نہ کرے۔ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ بخار کو گالی مت دے بلاشبہ بخار بنو آدم کے گناہوں کو اس طرح ختم کر دیتا ہے جس طرح بھٹی لوہے کے زنگ کو ختم کر دیتی ہے۔​
قارئین کرام ۔۔۔۔۔۔! مقام غور ہے کہ لابارک اللہ فیھا یہ کوئی بیہودہ گوئی یا گالی لیکن اس کے باوجود رسول اللہ ﷺ نے اس کو گالی سے تعبیر فرمایا اور سختی سے منع فرمادیا۔ ہمار ی یہ ایمان کی کمزوری ہےکہ ہم بیماری میں بہت کچھ کہہ جاتےہیں اور الہ کی ذات پر گلے شکوے اور مرض کو گالی گلوچ برا بھلا کہنا ہماری عادت بن چکی ہے ۔ جو کہ رسول اللہ ﷺ کے ارشادات اور فرامین کے سراسر خلاف ہے۔ اللہ تعالی ہر قسم کے مرض سے محفوظ رکھے اور اپنی خاص رحمت فرمائے آمین ثم آمین​
1۔ صحیح مسلم شریف، کتاب البروالصلتہ باب المومن جلد 2 صفحہ 319کتاب : گالی​
مولف ؛ عبدالمنان راسخ​
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,786
پوائنٹ
1,069
10270798_646746255393647_3272830894458804013_n.jpg


رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ بُخار کو بُرا مت کہو ، کیونکہ وہ بنی آدم کے گناہوں کو ایسے دور کر دیتا ہے جیسے بھٹی لوہے کے میل کو دور کر دیتی ہے

(صحیح مسلم ،كتاب البر والصلة والآداب : 2575 (6244)
 
Top