• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بدعتی،چشتی،قادری،بریلویوں کا مشترکہ عقیدہ !!!

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
کسی بھی انسان کے اندر اللہ کا وجود ماننا کفر کا عقیدہ ہے، اور ایسا کرنے والا دائرہ اسلام سے خارج ہو جاتا ہے، یہی عقیدہ رکھنے کی وجہ سے عیسائی کافر ہو گئے تھے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے:
لَّقَدْ كَفَرَ‌ ٱلَّذِينَ قَالُوٓا۟ إِنَّ ٱللَّهَ هُوَ ٱلْمَسِيحُ ٱبْنُ مَرْ‌يَمَ۔۔۔سورۃ المائدہ
ترجمہ: یقیناً وه لوگ کافر ہوگئے جنہوں نے کہا کہ اللہ ہی مسیح ابن مریم ہے
خود عیسی علیہ السلام نے اس بات کا رد کیا ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے:
لَقَدْ كَفَرَ‌ ٱلَّذِينَ قَالُوٓا۟ إِنَّ ٱللَّهَ هُوَ ٱلْمَسِيحُ ٱبْنُ مَرْ‌يَمَ ۖ ۔۔۔سورۃ المائدہ
ترجمہ:بے شک وه لوگ کافر ہوگئے جن کا قول ہے کہ مسیح ابن مریم ہی اللہ ہے
عیسی علیہ السلام نے اس عقیدے کا انکار کیا اور بتایا کہ اللہ کی ذات پاک ہے جو میرا بھی رب ہے اور تمہارا بھی:
وَقَالَ ٱلْمَسِيحُ يَـٰبَنِىٓ إِسْرَ‌ٰٓ‌ءِيلَ ٱعْبُدُوا۟ ٱللَّهَ رَ‌بِّى وَرَ‌بَّكُمْ ۖ ۔۔۔سورۃ المائدہ
ترجمہ: حاﻻنکہ خود مسیح نے ان سے کہا تھا کہ اے بنی اسرائیل! اللہ ہی کی عبادت کرو جو میرا اور تمہارا سب کا رب ہے،
چونکہ یہ عقیدہ کفر کے ساتھ عقیدہ شرک بھی ہے، لہذا عیسی علیہ السلام نے ان کو یہ بھی بتایا کہ:
إِنَّهُۥ مَن يُشْرِ‌كْ بِٱللَّهِ فَقَدْ حَرَّ‌مَ ٱللَّهُ عَلَيْهِ ٱلْجَنَّةَ وَمَأْوَىٰهُ ٱلنَّارُ‌ ۖ وَمَا لِلظَّـٰلِمِينَ مِنْ أَنصَارٍ‌ۢ ﴿٧٢﴾۔۔۔سورۃ المائدہ
ترجمہ: یقین مانو کہ جو شخص اللہ کے ساتھ شریک کرتا ہے اللہ تعالیٰ نے اس پر جنت حرام کر دی ہے، اس کا ٹھکانہ جہنم ہی ہے اور گنہگاروں کی مدد کرنے واﻻ کوئی نہیں ہوگا
اللہ سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے آمین
 
Top