کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
بریطانیہ میں الیکشن سسٹم
السلام علیکمپاکستان میں الیکشن پر جو طریقہ کار ہے وہ تو آپ سب جانتے ہیں اس لئے اسے ساتھ لے کر چلنا یا لکھنے کی ضرورت نہیں، یہاں پر مکمل ایسا نہیں، اس پر جو بھی لکھوں گا سنی سنائی باتیں نہیں بلکہ خود سیاست کا حصہ ہونے پر جو سامنے ہے وہی بیان کروں گا اگر کوئی بات یاد نہ رہی تو پوچھ سکتے ہیں۔گو میں برطانیہ میں صادق خان اور ان کی فیملی کے ”لائف اسٹائل“ کے بارے میں کچھ نہیں جانتا۔۔۔
ویسے مغرب اور یورپ میں وہی ”مسلمان“ سماجی طور پر ”کامیاب“ ہوتا ہے، جو ”اسلام“ کو پس پشت ڈال کر سیکولر بن کر دکھائے
یہاں کونسلر الیکشن، ایم پی الیکشن پر جو بھی ممبر کینڈیڈیٹ جس بھی پارٹی کی جانب سے ٹکٹ حاصل کرتے ہیں وہ جس گھر میں رہتے یا رہ رہے ہیں الیکشن پر ساری کمپین یہیں سے ہوتی ہے، پرائیویٹ جگہ جگہ یا کہیں کوئی آفس نہیں بنا سکتے۔
الیکشن کمپین پر دیواروں پر کوئی پوسٹر نہیں لگائے جاتے بلکہ ساری کمپین پوسٹ کے ذریعے ہوتی ہے یا ممبر کینڈیڈیٹ بمعہ فیملی منتخب علاقہ میں ہر گھر میں خود جا کر پمفلٹ ان کے لیٹر بکس میں ڈالتے ہیں۔ ممبر کینڈیڈیٹ خود جو جاب کرتا ہے یا کاروبار کرتا ہے وہ اسی پر ریگولر رہتا ہے اس کے پاس الیکشن کمپین کے لئے جو وقت ہے ہو شام 5 بجے کے بعد یا صبح جاب سے جانے سے پہلے چند گھنٹے یا ہفتہ اتوار کے دو ایام ہوتے ہیں یا الیکشن کمپین میں حصہ لینے پر بھی مزید لوگوں کی ضرورت پر ابتدائی ایام میں بائی پوسٹ میسج بھیجا جاتا ہے کہ اگر اس میں کوئی حصہ لینا چاہے تو اسے اس کے گھر میں فلاں وقت پر ملیں جس پر کام ان کا بھی یہی ہوتا ہے کہ گھروں میں پمفلٹ پھینکنا، ان پمفلٹ پر ہر مرتبہ نئے پیغام ہوتے ہیں اور اس سے ریمائینڈ کرنا ہوتا ھے۔ ممبر کینڈیڈیٹ ہفتہ و اتوار کو باہر جو مشہور شاپس ہوتی ہیں وہاں اکیلا یا اگر چند ایک جو اسے جانتے ہیں ان کے ساتھ مل کر باہر ہی لوگوں کو خوش اخلاقی سے ملتا ہے اور کھڑے کھڑے اپنا تعارف کرواتا ہے کہ وہ فلاں پارٹی سے الیکشن میں حصہ لے رہا ہے اور اسے اپنے ووٹ میں یاد رکھیں وغیرہ۔ یہاں یہ بھی ذہن میں رکھیں جو لوگ ممبر کنیڈیڈیٹ کو گھر میں ملتے ہیں وہ گھر کے دروزہ سے باہر ہی ہے اندر نہیں، اور چائے کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
ووٹنگ کارڈ سب کو پوسٹ کے ذریعے گھروں میں تقریباً 1 مہینہ پہلے موصول ہوتے ہیں جس پر ووٹر نام، سینٹر کا نام، ووٹ نمبر اور گھر کا ایڈریس لکھا ہوتا ہے۔ اگر کوئی معذور یا کسی بھی وجہ سے خود جا کر ووٹ نہیں ڈال سکتا تو وہ پوسٹ کے ذریعے ووٹ ڈال سکتا ہے۔
ووٹنگ والے دن پولنگ اسٹیشن کا حال کچھ اسطرح ہے کہ پولنگ اسٹیشن گنجان ہوتا ہے، باہر نہ کوئی پولیس نہ بندہ نہ بندے کی ذات نہ کوئی ٹھیلہ نہ کوئی تمبو، پولنگ سٹیشن کے اندر سٹام تعداد 2 یا 3 میل/ فیمیل پر مشتمل ہوتا ہے۔ 1 کا کام ووٹ کارڈ سے نام اور نمبر دیکھ کر ووٹنگ شیٹ پر اٹنڈنس لگانی ہے، 2 نے ووٹنگ پیپر/ بیلٹ پیپر آپکو دینا ہے، سامنے اوپن کیبن پر پڑی پنسل سے ووٹ پر نشان لگائیں اور ساتھ پڑے بیلٹ بکس میں ڈالیں یہاں نمبر 3 کا کام ہے آپکے سامنے ایک باریک اور لمبے رولر کو بکس میں ڈال کر ووٹ کے نیچے دبانا ہے۔ پولنگ وقت صبح 7 بجے سے شام 10 بجے تک۔
الیکشن لوکل کونسل کا ہو یا ممبر آف پارلیمنٹ طریقہ کار بہت آسان بغیر رقم خرچ کئے اور بغیر کسی غیر ضروری طریقہ سے، جس پر فیصلہ عوام کا ہے۔
باقی باتیں یہاں ہونگی۔
والسلام