• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بریکنگ نیوز

محمد شاہد

سینئر رکن
شمولیت
اگست 18، 2011
پیغامات
2,510
ری ایکشن اسکور
6,023
پوائنٹ
447
بچوں ﮐﮯ ’’ ﺏ ﻓﺎﺭﻡ‘‘ ﺑﻨﺎﻧﮯ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﻧﺌﯽ ﺳﺨﺖ ﺷﺮﺍﺋﻂ ﻧﺎﻓﺬ ﮐﺮ ﺩﯼ ﮔﺌﯿﮟ

ﺏ ﻓﺎﺭﻡ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﻭﺍﻟﺪﮦ
ﮐﮯ ﺷﻨﺎﺧﺘﯽ ﮐﺎﺭﮈ ﺍﻭﺭ ﺑﭽﮯ ﮐﮯ ﺑﺮﺗﮫ
ﺳﺮﭨﯿﻔﮑﯿﭧ ﭘﺮ ﺭﮨﺎﺋﺸﯽ ﭘﺘﮧ ﮐﺎ ﺍﯾﮏ ﮨﻮﻧﺎ
ﻻﺯﻣﯽ ﻗﺮﺍﺭ ﺩﯾﺪﯾﺎﮔﯿﺎ۔ ﯾﻮﻧﯿﻦ ﮐﻮﻧﺴﻠﺰ ﮐﻮ
ﺟﺎﺭﯼ ﻣﺮﺍﺳﻠﮧ ﮐﮯ ﺗﺤﺖ ﻭﺍﺿﺢ ﮐﯿﺎ ﮔﯿﺎ
ﮨﮯ ﮐﮧ ﺍﮔﺮ ﻭﺍﻟﺪ ﮐﮯ ﺷﻨﺎﺧﺘﯽ ﮐﺎﺭﮈ ﭘﺮﺩﺭﺝ
ﺍﯾﮉﺭﯾﺲ ﺍﻭﺭ ﺑﭽﻮﮞ ﮐﮯ ﭘﯿﺪﺍﺋﺶ
ﺳﺮﭨﯿﻔﮑﯿﭧ ﭘﺮ ﺩﺭﺝ ﭘﺘﮧ ﻣﯿﮟ ﻣﻤﺎﺛﻠﺖ ﻧﮧ
ﺭﮐﮭﺘﺎ ﮨﻮ ﺗﻮ ﺏ ﻓﺎﺭﻡ ﺍﻭﺭ ﺷﻨﺎﺧﺘﯽ ﮐﺎﺍﺭﮈ
ﺟﺎﺭﯼ ﻧﮧ ﮐﯿﺎ ﺟﺎﺋﯿﮕﺎ۔ ﺍﻥ ﺍﺣﮑﺎﻣﺎﺕ ﮐﮯ
ﺑﺎﻋﺚ ﮐﺮﺍﺋﮯ ﺩﺍﺭﻭﮞ ﺩﻭﺳﺮﮮ ﺷﮩﺮﻭﮞ ﺳﮯ
ﺁﮐﺮ ﺳﮑﻮﻧﺖ ﺍﺧﺘﯿﺎﺭ ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻟﻮﮞ
ﺍﻭﺭﺭﮨﺎﺋﺶ ﺗﺒﺪﯾﻞ ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﺷﮩﺮﯾﻮﮞ ﮐﻮ
ﺷﺪﯾﺪ ﻣﺴﺎﺋﻞ ﮐﺎ ﺳﺎﻣﻨﺎ ﮐﺮﻧﺎ ﭘﮍﮮ ﮔﺎ۔
ﺫﺭﺍﺋﻊ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﺍﻥ ﺣﺎﻻﺕ ﻣﯿﮟ ﺑﭽﻮﮞ
ﮐﮯ ﺑﺮﺗﮫ ﺳﺮﭨﯿﻔﮑﯿﭧ ﭘﺮ ﺍﯾﮉﺭﯾﺲ ﮐﯽ
ﺗﺒﺪﯾﻠﯽ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﺷﮩﺮﯼ ﻣﺸﮑﻼﺕ ﺳﮯ
ﺩﻭﭼﺎﺭ ﺟﺒﮑﮧ ﺳﯿﮑﺮﭨﺮﯾﺰ ﺷﺪﯾﺪ ﺩﺑﺎﺅ ﮐﺎ
ﺷﮑﺎﺭ ﮨﻮ ﮔﺌﮯ ﮨﯿﮟ۔ ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﮐﻤﭙﯿﻮﭨﺮﺍﺋﺰﮈ
ﺑﺮﺗﮫ ﺳﺮﭨﯿﻔﮑﯿﭧ ﺍﯾﮉﺭﯾﺲ ﮐﯽ ﺗﺒﺪﯾﻠﯽ ﮐﺎ
ﻃﺮﯾﻘﮧ ﮐﺎﺭ ﺳﮩﻞ ﻧﮩﯿﮟ۔
لنک
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
السلام علیکم

ﻓﺎﺭﻡ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﻭﺍﻟﺪﮦ ﮐﮯ ﺷﻨﺎﺧﺘﯽ ﮐﺎﺭﮈ ﺍﻭﺭ ﺑﭽﮯ ﮐﮯ ﺑﺮﺗﮫ ﺳﺮﭨﯿﻔﮑﯿﭧ ﭘﺮ ﺭﮨﺎﺋﺸﯽ ﭘﺘﮧ ﮐﺎ ﺍﯾﮏ ﮨﻮﻧﺎ ﻻﺯﻣﯽ ﻗﺮﺍﺭ ﺩﯾﺪﯾﺎ ﮔﯿﺎ۔
یہ کوئی مشکل کام نہیں جو نہیں جانتے انہیں سمجھنے میں مشکل ہو رہی ھے، مسئلہ کچھ اس طرح ھے کہ جب لڑکے اور لڑکی کی شادی ہوتی ھے تو لڑکی اپنے خاوند کے گھر جاتی ھے اور اس کا شناختی کارڈ پر اس کے والد کا نام لکھا ہوتا ھے اور والد کے گھر کا ایڈریس، کرنا کیا ھے اس کا خاوند وقت ملنے پر نادرہ کے آفس چلا جائے اپنا نکاح نامہ، اپنا شناختی کارڈ اور بیوی اور اس کا شناختی کارڈ لے کر چلا جائے اور بیوی کے شناختی کارڈ پر والد کی جگہ اپنا نام اور اپنے گھر کا ایڈریس بدلنے کے لئے درخواست دے جو شائد اسی وقت کمپیوٹر پر آن لائن بنتی ھے، وہ بیوی کا شناختی کارڈ جمع کر لیں گے اور دئے گئے وقت کے مطابق بیوی کا نیا شناختی کارڈ گھر ارسال کر دیں گے۔ اب جو بھی بچے ہونگے ان کا برتھ سرٹیفکیٹ کا ایڈریس اور ب فارم کا ایڈریس اور والدہ کا شناختی کارڈ کا ایڈریس ایک ہی ہو گا۔ اگر مزید جاننا ہو تو پوچھ سکتے ہیں۔

والسلام
 

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,038
ری ایکشن اسکور
1,225
پوائنٹ
425
یہ کوئی مشکل کام نہیں جو نہیں جانتے انہیں سمجھنے میں مشکل ہو رہی ھے،والسلام
میرے خیال میں نادرہ کی لائن میں کھڑے ہونے ککی مشکلات کا شاہد بھائی نے ذکر کیا ہےکیونکہ جو کام اوپر لکھا گیا ہے کہ پتہ تبدیل اسی وقت آن لائن کروا لیں تو ایسا میرے علم میں نہیں کہ بغیر لائن میں لگے کوئی ایسا کا م کروا سکتا ہے اور جو زیادہ پیسے دے کر جلد کام کروانے کی سہولت رکھی ہوئی ہے اس میں بھی کچھ وقت لائن میں لگنا ہوتا ہے یہ میری چند سال پہلے کی معلومات تھیں اب کا علم نہیں
میں نے تو بیوی کی بجائے اپنا ایڈریس عارضی یہاں لاہور کا کروانا پڑے گا کیونکہ میرے دو بچوں کی جمن پرچی تو لاہور کی ہے اور میرا مستقل اور عارضی ایڈریس میانوالی کا ہے وائف کا تو پہلے ہی لاہور کا ہے اسی سلسلے میں نعیم بھائی سے پوچھا تھا ویسے میں نے ابھی تک تو باقی تین بچوں کا برتھ سرٹیفیکیٹ بھی نہیں بنوایا اسکو بھی دیکھنا ہے
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
السلام علیکم

عبدہ بھائی آنلائن سمجھنے میں غلطی پر ہیں۔ اور لین میں کھڑے ہونا اور پیسے دینا یہ اپلیکینٹ پر منحصر ھے کہ کونسا پسند کرتا ھے۔

نادرہ آفس والے اپنے کمپیوٹر پر آنلائن فارم پر کرتے ہیں وہیں تصویر اتارتے ہیں اور فنگر پرنٹس بھی وہیں۔

اپنا ایڈریس بدلنے کے ساتھ اہلیہ کے کارڈ پر بھلہ ایڈریس انہی کا رہنے دیں مگر ان کے کارڈ پر ولدیت کی جگہ اپنا نام کا اندراج کروا لیں بہتر ہو گا۔

اگر بچوں کے پیدائش سرٹیفکیٹ کمپیوٹرائیز بنوانے پر لائن میں لگنے کی مشکل ہو اور مجھ سے کام کروانے کو دل مانے تو میرا انتظار فرمائیں مارچ کے تھرڈ ویک میں پاکستان ہونگا، اور ب فارم بنوانے میں بھی کوئی مشکل ہو تو وہ بھی بنوا دوں گا۔ میرے خیال سے لوکل میونسپل آفس میں پیدائش کا اندراج ہوتا ھے اگر وہ کروا لیں تو بہتر ھے وہ ایک پرچی دیں گے۔ اگر کچھ بھی نہ کروا سکے تو کوئی بات نہیں۔

والسلام
 

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,038
ری ایکشن اسکور
1,225
پوائنٹ
425
مجھ سے کام کروانے کو دل مانے تو میرا انتظار فرمائیں مارچ کے تھرڈ ویک میں پاکستان ہونگا، اور ب فارم بنوانے میں بھی کوئی مشکل ہو تو وہ بھی بنوا دوں گا۔
کیا مطلب دل نہ ماننے والی کون سی بات ہو سکتی ہے کیا کوئی رشوت وغیرہ کا معاملہ ہے (ابتسامہ)
میں کوشش کرتا ہوں کہ جو مجھ سے ہو سکتا ہے کروا لوں اور آپ سے رابطہ ہو گیا تو آپ کی مدد بھی لے لیں گے البتہ اگر آپ اتنی دور سے آ رہے ہیں ایک تو ہماری دعوت قبول کریں دوسرا آپ محترم عبدالرحمن کیلانی رحمہ اللہ کے مدرسے کے بارے میں بھی بہت معلومات رکھتے ہیں اور انکے پڑوسی شاید رہے ہیں تو ہم اسی مدرسہ کی منصورہ شاخ میں ہوتے ہیں آپ کو وہ بھی دکھائیں گے ساتھ محترم انس بھائی وغیرہ سے بھی ملاقات ہو جائے گی (اگر آپ کا دل مانے-ابتسامہ)
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
السلام علیکم

پیسوں والا کوئی معاملہ نہیں، اس مرتبہ کوشش کروں گا کہ ملاقات ہو۔ حضرت رحمۃ اللہ کے پڑوسی تو اب بھی ہیں اگر ان کے گھر کوئی بڑا بندہ ملا تو اس سے بھی وہاں ملاقات کریں گے۔

والسلام
 
Top