• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بسا لو دل میں یاد اللہ کی

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604





بسا لو دل میں یاد اللہ کی





رَب سے ڈرتے ہو تو نیک عمل کرتے کیوں‌نہیں
دنیا نہیں‌چاہیے تو جنت کی طلب کرتے کیوں نہیں


کیوں جھوٹے دعوے کرتے ہو کہ تمہیں خوف ہے اُس ذات کا
گر ایسا ہے تو اُس کے ڈر سے بُرے کام چھوڑتے کیوں‌نہیں


کیوں بھٹکتے پھرتے ہو تم دُنیا میں اِک سہارا پانے کو
جو ایمان کے ہو پکے تو اُس کی رسی پکڑتے کیوں نہیں


جانتے ہیں کہ اللہ کرے گا نہیں معاف شرک کرنے والوں کو
گر ہوتا ڈر اپنے رَب کا تو دوسروں کو اپنا داتا بناتے نہیں


دے رہا ہے موقع بار بار تجھے تو سنبھل جا اے انسان
جو کھینچ لی رسی اُس نے ایک بار تو دوسرا موقع پھر وہ دیتا نہیں


گنہگار ہیں‌ پھر بھی نواز رہا ہے ہمیں وہ ہزاروں نعمتوں سے
وہی واحد ہے، وہی لائق عبادت ہے جس کا کوئی ہمسر نہیں


نہیں ملے گا صلہ دنیا میں تجھ کو انسان سے اے ساجد
جو بسا لیتا ہے دل میں‌ اِک بار اللہ کو پھر کبھی وہ بھٹکتا نہیں


 

محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,957
ری ایکشن اسکور
5,787
پوائنٹ
354
ما شا ء اللہ پیارے بھائی کی بہت ہی پیاری شیئرنگ
اللہ سے دعا ہے اللہ آپ کی دنیا اور آخرت بہتر بنائے.آمین
تھوڑا سا گزارش کرنا چاہوں گا.کہ بعض وہ لوگ ہوتے ہیں جنھیں اللہ بہت ٹیلنٹ سے نوازتے ہیں لیکن وہ لوگ اُسی اپنے ٹیلنٹ کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے.اپنی دنیااور آخرت برباد کردیتے ہیں لیکن بعض لوگ اپنے ٹیلنٹ کا جائز استعمال کرتے ہیں.اور اللہ کی خوشنودی حاصل کرتے ہوئے اپنی دنیا اور آخرت بہتر بناتے ہیں.اللہ نے آپ کو بھی انھیں صلاحیتوں سے نوازا ہے.الحمد للہ زالک فضل اللہ یوتی من یشاء االلہ ہم سب کو اپنا شکر گزار بندہ بنائے.اور ہم سب سے وہ کام لے جس سے وہ راضی ہوجائے.اور ہراُس غلط کام سے بچائے جو اُس کی نارضگی کا سبب بنے.آمین یا رب العالمین
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
زالک فضل اللہ یوتی من یشاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بھائی جان قرآنی آیات جہاں بھی لکھیں بہت ہی احتیاط سے لکھا کریں۔کیونکہ الفاظ وحرکات تبدیل ہوتے ہی معنی کہیں سے کہیں بن جاتا ہے۔ آپ کی پیش کردہ آیت مبارکہ ’ز‘ سےلکھی ہوئی ہے۔ حالانکہ ’ز‘ سے نہیں بلکہ ’ذ‘ سے ہے۔
 

محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,957
ری ایکشن اسکور
5,787
پوائنٹ
354
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بھائی جان قرآنی آیات جہاں بھی لکھیں بہت ہی احتیاط سے لکھا کریں۔کیونکہ الفاظ وحرکات تبدیل ہوتے ہی معنی کہیں سے کہیں بن جاتا ہے۔ آپ کی پیش کردہ آیت مبارکہ ’ز‘ سےلکھی ہوئی ہے۔ حالانکہ ’ز‘ سے نہیں بلکہ ’ذ‘ سے ہے۔
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاۃ
کلیم بھائی اصلاح کرنے کا شکریہ .جزاکم اللہ خیرافی الدارین
بہت اچھی نشاندہی کی آپ نے نیکسٹ ٹائم ان شا ء اللہ اس کا خاص خیال رکھا جائے گا.ان شا ء اللہ
اللہ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے.آمین
 
Top