• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بعض لوگ شاہد کے معنی حاضرو ناظر کے کرتے ہیں جو قرآن کی تحریف معنوی ہے

شمولیت
فروری 06، 2013
پیغامات
156
ری ایکشن اسکور
93
پوائنٹ
85

ارشاد باری تعالی ہے۔
اے نبی یقینا ہم نے ہی آپ کو﴿رسول بناکر﴾گواہیاں دینے والا خوشخبریاں سنانے والا آگاہ کرنے والا بھیجا ہے۔
سورة الاحزاب آیت 45​
بعض لوگ شاہد کے معنی حاضرو ناظر کے کرتے ہیں جو قرآن کی تحریف معنوی ہے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنی امت کی گواہی دیں گے،ان کی بھی جو آپ پر ایمان لائے اور ان کی بھی جنہوں نے تکذیب کی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم قیامت والے دن اہل ایمان کو ان کے اعضائے وضو سے پہچان لیں گے جو چمکتے ہوں گے،اسی طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم دیگر انبیا علیہم اسلام کی گواہی دیں گے کہ انہوں نے اپنی اپنی قوموں کو اللہ کا پیغام پہنچا دیا تھا اور یہ گواہی اللہ کے دیئے ہوئےیقینی علم کی بیناد پر ہوگی۔ اس لیے نہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم تمام انبیا علیہم اسلام کو اپنی آنکھوں سے دیکھتے رہے ہیں،یہ عقیدہ تو نصوص قرآنی کے خلاف ہے۔
 

abujarjees

مبتدی
شمولیت
جون 27، 2015
پیغامات
75
ری ایکشن اسکور
31
پوائنٹ
29
لیکن جناب ثنااللہ امر تسری نے تو سورۃ المجادلہ کی ایک ایت کے ترجمہ میں لکھا ہے کہ اللہ بذات خود اور بلعلم خود ہر چیز اور ہر کام پر حاضر ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔تفسیر ثنائی۔۔۔۔جلد ۳ صفحہ ۳۴۷
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
اللہ بذات خود اور بلعلم خود ہر چیز اور ہر کام پر حاضر ہے
اگر امرتسری صاحب نے بھی لکھا ہے تو یہ عقیدہ درست نہیں ۔
اہل سنت و الجماعت کا یہ عقیدہ ہے کہ اللہ تعالی ذات کے لحاظ سے عرش پر مستوی ہے ، البتہ اللہ تعالی کا علم ہر جگہ موجود ہے ۔
تفصیل یہاں دیکھیں ۔
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,565
پوائنٹ
791
لیکن یاد رہے ۔۔اس تھریڈ کا مقصد اور موضوع یہ ہے کہ جناب رسول اللہ ﷺ بعد از وفات دنیا میں کہیں بھی حاضر یا ناظر نہیں ،
اور قرآن مجید میں وارد آپ کی صفت ’’ شاہد ‘‘ حاضر و ناظر کے معنی میں نہیں ۔
اس مقصد سے انجان ہمارے بھائی ابوجرجیس نے جواب میں اللہ تعالی کے حاضر ناظر ہونے کی بات چھیڑ دی ،
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,565
پوائنٹ
791
شاہد کا معنی حاضر
اگر قرآن میں وارد لفظ ’’ شاہد ‘‘ کا معنی حاضر ہی ہے تو امت محمدیہ کا ہر فرد ۔۔ حاضر ۔۔ ہے ، کوئی کہیں سے غائب نہیں
وَكَذَلِكَ جَعَلْنَاكُمْ أُمَّةً وَسَطًا لِتَكُونُوا شُهَدَاءَ عَلَى النَّاسِ وَيَكُونَ الرَّسُولُ عَلَيْكُمْ شَهِيدًا
رانا صاحب کے مطابق اس کا ترجمہ :
اور اسی طرح ہم نے تمہیں متوسط (بہترین) امت بنایا تاکہ تم لوگوں پر حاضررہو اور رسول اللہ ﷺ تم پر حاضر ہوجائیں۔ (البقرہ : ١٤٣)
 

khalil rana

رکن
شمولیت
دسمبر 05، 2015
پیغامات
218
ری ایکشن اسکور
33
پوائنٹ
52
فقیر نے یہ ثابت کیا ہے کہ شاہد کے معنی حاضر کے بھی ہیں، اس کا انکار کیا جارہا تھا اس لئے یہ معنی مفردات امام راغب سے لکھ دئیے ہیں۔آپ مانیں یا نہ مانیں آپ کی مرضی ،میرا کام منوانا نہیں۔
 
Top