• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بچوں کی پانچ پسندیدہ عادتیں

شمولیت
نومبر 07، 2013
پیغامات
76
ری ایکشن اسکور
55
پوائنٹ
47
السلام و علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
شیخ اس روایت کے بارے میں ذرا بتائےکہ یہ واقعی حدیث رسول ہے یا نہیں۔
نبی کریم ﷺ نے فرمایا: مجھے بچوں کی پانچ عادتیں بہت پسند ہیں۔
٭ وہ رو کر مانگتے ہیں اور اپنی بات منوالیتے ہیں۔
٭وہ مٹی سے کھیلتے ہیں اور غرور تکبر خاک میں ملادیتے ہیں۔
٭جو مل جائے کھا لیتے ہیں زیادہ جمع یا ذخیرہ کرنے کی ہوس نہیں رکھتے
٭لڑتے ہیں جھگڑتے ہیں اور پھر صلح کرلیتے ہیں یعنی دل میں حسد ، بغض اور کینہ نہیں رکھتے۔
٭مٹی کے گھر بناتے ہیں۔ کھیل کر گرادیتے ہیں یعنی وہ بتاتے ہیں کہ یہ دنیا باقی رہنے والی نہیں بلکہ ختم ہوجانے والی ہے۔
 

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
4,999
ری ایکشن اسکور
9,800
پوائنٹ
722
حدیث کے نام پر درج ذیل الفاظ میں یہ بات نقل کیا جاتی ہے:
إني أحب من الصبيان خمسة خصال: الأول أنهم الباكون، الثاني: على التراب يجتمعون، الثالث: يختصمون من غير حقد، الرابع: لا يدخرون لغد، الخامس:يعمرون ثم يخربون.
لیکن میں حدیث کی کسی بھی کتاب میں اسے تلاش نہیں کرسکا ۔ واللہ اعلم۔
 
Top