• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بچوں کے لئے پکوان

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,281
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
بچوں کی اچھی صحت اور ان کے نظام ہضم کے درست رہنے کے لئے ضروری ہے کہ انھیں دودھ کے علاوہ ایسی مائع اور ٹھوس غذائیں دی جائیں جن میں وٹامنز اور منرلز کی مقدار مناسب انداز میں شامل ہوں آج ہم بچوں کے لئے ایسی ڈشز شیئر کریں گے جو ایک سال سے لیکر اسکول جانے کی عمر تک کے بچوں کے لئے مفید ہیں
چندن کھیر



اجزا ۔۔۔۔۔روسٹ کئے ہوئے چنے کا آٹا دو چائے کے چمچ
دودھ ۔۔۔۔۔۔ ایک گلاس
چینی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دو کھانے کے چمچ
ترکیب۔
چنے کے آٹے میں تھوڑا سا دودھ ملاکر پیسٹ بنالیں باقی دودھ ابال لیں اور چنے کے آٹے کا پیسٹ اس میں ڈال کر چمچ ہلاتے ہوئے مکس کرتی جائیں تاکہ گٹھلیاں نہ بنیں اب اس میں چینی مکس کردیں اور ایک دو منٹ پکاکراتار لیں ، کھیر تیار ہے ۔
 
Top