• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بکریاں ان درختوں پر کیسے چڑھتی ہیں اور اس سے مقامی لوگوں کو کیا فائدہ ملتا ہے؟ آپ بھی جانئے

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
بکریاں ان درختوں پر کیسے چڑھتی ہیں اور اس سے مقامی لوگوں کو کیا فائدہ ملتا ہے؟ آپ بھی جانئے
20 جون 2016

رباط (مانیٹرنگ ڈیسک) کیا مراکش میں بکریاں درخت پر اگتی ہیں؟ یہ ایسا سوال ہے جو کوئی بھی شخص مراکش میں درختوں پر ’لٹکی‘ درجنوں بکریوں کو دیکھنے کے بعد کر سکتا ہے۔


بکریاں درختوں پر چڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، جی ہاں یقین نہ آئے تو مراکش سے تعلق رکھنے والی ان بکریوں کو ہی دیکھ لیجئے جو 8 سے 10 میٹربلند درختوں پر تیزی سے چڑھتی ہیں۔

اگرچہ اس قسم کی متعدد تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو چکی ہیں اور ان پر مختلف قسم کی آرا کا اظہار کیا جا چکا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ بکریوں کی درخت پر چڑھائی کسی ایڈونچر یا مقابلے کا حصہ نہیں بلکہ یہ آرگن نامی ایک پھل کھانے کیلئے آرگن کے درختو ں پر چڑھتی ہیں۔

آرگن 8 سے 10 میٹر بلند جبکہ 150 سے 200 سال تک کی عمر کا حامل خاردار درخت ہوتا ہے۔ لیکن بکریاں اپنے سموں کی مخصوص ساخت کے باعث اس خاردار درخت کی شاخوں پر نہ صرف چڑھ جاتی ہیں بلکہ وہ اس پر اپنا توازن بھی برقرار رکھنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔


اس درخت کا پھل جون میں پکتا ہے جسے بکریاں شوق سے کھاتی ہیں جبکہ پھل کھانے کے بعد یہ بکریاں اس کے سخت چھلکے زمین پر پھینک دیتی ہیں جو تیل بنانے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔
نیم صحرائی علاقہ میں ہونے والا یہ درخت مراکش کے جنوب مغربی علاقوں میں پایا جا تا ہے۔


ایک سال میں پکنے والا اس درخت کا پھل تیل حاصل کرنے کا ایک اہم ذریعہ ہے جبکہ یہ بکریاں یہ پھل کھا کر اس کے چھلکے زمین پر گرا دیتی ہیں جن میں موجود بیج سے تیل نکالا جاتا ہے۔ جو مقامی افراد کی آمدنی کا ایک بڑا ذریعہ ہے۔


اس پھل سے نکلنے والا تیل اس علاقہ میں بہت اہمیت کا حامل سمجھا جاتا ہے۔


ح
 
Top