• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بگ بینگ تھیوری اور اسلام

شمولیت
ستمبر 04، 2014
پیغامات
42
ری ایکشن اسکور
26
پوائنٹ
33
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
قرآن ہمیں غوروفکر کی دعوت دیتا ہے، قرآن میں جو جملے لکھے گئے ان کو آیات کہا جاتا ہے جن کا مطلب اردو میں نشانیاں اور انگلش میں سائنز ہے جو اس بات کو واضح کرتی ہیں کہ غوروخوص کیا جائے
ہ
کائنات کا وجود کیسے آیا اس پر کافی تھیوریز آئیں لیکن تین کو پذیرائی حاصل ہوئی
پلسیٹنگ تھیوری
Pulsating Theory
سٹیڈی تھیوری
Steady Theory
بگ بینگ
Big Bang

پہلی تھیوری کے مطابق کائنات میں لگاتار اضافہ جاری ہے جو کسی وقت بھی رک سکتا ہے اور ایک خاص حالت میں دوبارہ شروع ہوسکتا ہے

دوسری تھیوری کے مطابق کائنات میں کہکشاوں کی تعداد ایک جتنی ہے اور نئی آنے والی کہکشاں اس کی جگہ لیتی ہیں جو پہلے کائنات سے نکل چکی ہیں۔

تیسری تھیوری سب سے مشہور اور وسیع تر عملی حلقوں میں مانی جاتی ہے، اس کے مطابق کائنات سے پہلے ایک نیبولا تھا، جس کا درجہ حرارت بہت زیادہ تھا بیس بلین سال بعد اس میں دھماکہ ہوا اور یہ بے شمار ٹکڑوں میں بٹ گیا جو کہ بعد میں مختلف ستاروں اور سیاروں میں بٹ گئے

قرآن میں ہو بہو یہ حقیقت چودہ سو سال قبل بیان کی گئی،

Surah : انبیاء
کیا کافروں نے نہیں دیکھا کہ آسمان اور زمین دونوں ملے ہوئے تھے تو ہم نے جدا جدا کردیا۔ اور تمام جاندار چیزیں ہم نے پانی سے بنائیں۔ پھر یہ لوگ ایمان کیوں نہیں لاتے؟

قرآن کی اس آیت اور بگ بینگ تھیوری میں کافی حد تک مماثلت پائی جاتی ہے
کیا کوئی سوچ سکتا ہے کہ آج سے چودہ سو سال قبل ایک صحرا جس کے لوگ پڑھنا لکھنا بھی نا جانتے ہوں ایک ایسی کتاب کا نزول ہوتا ہے جو وقت سے قبل ایک ناقابل تردید حقیقت بیان کرتی ہے. بے شک اس میں اہل علم کے لئے نشانیاں ہیں، وہ لوگ جو۔سوچتے ہیں سمجھتے ہیں اور غوروخوص کرتے ہیں،
 

اٹیچمنٹس

Top