• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بھائی جان کچھ تفصیلات درکار ہیں۔

محمد عاطف

مبتدی
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
22
ری ایکشن اسکور
151
پوائنٹ
0
اسلام علیکم:
’’الموسو عۃ الحدیثیہ ‘‘میں حدیث کس طرح تلاش کرتے ہیں،کیا پورا عربی متن لکھنا پڑتا ہے یا کچھ کلمات۔
میں پورا عربی متن لکھتا ہوں تو نتائج صفر آتے ہیں ۔
اس کی وضاحت کر دیں کہ کس طرح حدیث تلاش کی جائے
 

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,552
پوائنٹ
641
آپ عربی کا ایسا لفظ لکھیں جو قلیل الاستعمال ہو اور کوشش کریں کہ اسم ہو یعنی ناؤن ہو کیونکہ افعال کے نتائج عموما زیادہ آتے ہیں۔ الفاظ کم سے کم لکھیں کیونکہ بعض اوقات روایات میں الفاظ کا اختلاف ہوتا ہے تو آپ کے پاس جو روایت ہے، اگر اس میں ایک عدد واؤ بھی زائد ہوئی تو وہ حدیث سرچ میں نہیں آئے گی اور حدیث کی کتب میں ایک ہی روایت میں اس قسم کے اختلافات یعنی حروف وغیرہ کے تو کثرت سے ہوتے ہیں کہیں قال النبی صلی اللہ علیہ وسلم ہوتا ہے تو دوسری کتاب میں اس کی جگہ قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہوتا ہے۔
پس کوشش کریں کہ ایک ہی لفظ یا زیادہ سے زیادہ دو لفظ یا تین لفظ لکھیں۔
کوشش کریں کہ اسم ہو اور قلیل الاستعمال ہو۔
یا پھر فعل ذکر کریں اور اگر فعل یا اسم کے ساتھ پہلے واؤ موجود ہو تو اس کو بھی لکھیں۔
 
Top