• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بھارتی ڈراموں کے مسلمانوں پر منفی اثرات

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
استغفر اللہ الؑعظیم۔ان سب سے بڑھ کر ان میں شرک کی ترغیب دی جاتی ہے، اللہ ہمیں محفوظ فرمائیں۔آمین
آمین
سب سے بڑا نقصان بھی یہی ہے، اور پھر یہ کفار ایسے ظالم ہیں کہ ڈراموں میں کردار ہی ایسا رکھتے ہیں کہ بچوں کے ذہنوں میں نقش ہو جاتا ہے، اور بچے ایسے سین بھی دیکھتے رہتے ہیں جن میں بت کی پوجا ہو رہی ہوتی ہے اور اس طرح مسلمانوں کے بچوں کے ذہنوں میں شرک کی ترویج کی جاتی ہے۔۔۔ استغفراللہ

میں نے کئی ایسی فیملیز کو دیکھا ہے اور منع بھی کیا ہے کہ ان ظالموں کا مقصد عقائد کو برباد کرنا ہے۔۔۔۔اللہ ہمیں اس سے بچائے آمین
 

کیلانی

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 24، 2013
پیغامات
347
ری ایکشن اسکور
1,110
پوائنٹ
127
دنیامیں معرکہءخیروشرازل سے برپاہےاورابدتک رہےگا۔رحمانی وشیطانی قوتیں باہم دیگربرسرپیکارہیں۔باطل کی جاگ چاہیے کتنی ہی پھولی ہوئی نظر آئےبالآخرحق کاشفاف پانی ظاہر ہوکررہےگے۔تاہم اس ساری کشمکش میں اہم بات یہ ہےکہ آپ کیا کردار اداکرتےہیں؟
 

حیدرآبادی

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 27، 2012
پیغامات
287
ری ایکشن اسکور
500
پوائنٹ
120
تاہم اس ساری کشمکش میں اہم بات یہ ہےکہ آپ کیا کردار اداکرتےہیں؟
یہی تو ساری بات ہے۔ نوجوان نسل میں وطن سے محبت کا بڑا زعم یہ ہے کہ ہمارے بزرگوں نے اسے اسلام کے نام پر حاصل کیا یعنی "مملکت خداداد" ، لیکن بس اتنا ہی! نہ کبھی یہ توفیق ہوئی کہ انڈین ڈراموں اور فلموں سے یکسر کنارہ کشی اختیار کی جائے یا اس کے خلاف مہم چلائی جائے یا اس کے خلاف حکومت سے احتجاج کر کے بین کیا جائے۔ بلکہ گوگل سرچ بتاتا ہے کہ جتنا مملکت خداداد کی قوم انڈین فلموں یا ڈراموں کی شیدائی اور ان کے کرداروں سے واقف ہوتی ہے اتنا ہند کے مسلمان نہیں جانتے۔ اس کو کہتے ہیں قول و عمل کا تضاد۔
جبکہ سرحد کے اس پار حکومت اور متعلقہ محکموں کی سخت گیری دیکھئے کہ پاکستان کا کوئی ٹی۔وی چینل دکھانے کی کسی کیبل آپریٹر کو اجازت نہیں کیونکہ اس طرح "یہاں" کی تہذیب "وہاں" کی تہذیب سے "آلودہ" ہو جائے گی اور نوجوان نسل "بگڑ" جائے گی۔
جاگو پاکستان جاگو! :P
 

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
1,979
ری ایکشن اسکور
6,263
پوائنٹ
412
بات صحیح ہے البتہ۔۔۔۔۔
پاکستان کی فحش فلموں کے کیا اثرات ہیں ان کا بھی تجزیہ کرنا چاہیے؟
اول تو پاکستان میں اب فلمیں بن ہی نہیں رہیں لیکن ماضی قریب میں معروف ڈائریکٹر شعیب منصور کی جو دو فلمیں منظر عام پر آئی ہیں ایک ’’خدا کے لئے‘‘ اور دوسری ’’بول‘‘ ان پاکستانی فلموں میں جس طرح مسلمان معاشرے اور اسلام کی تضحیک کی گئی ہے اس کی مثال ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملتی۔ موخر الذکر فلم میں تو نوجوانوں کو بھرپور ترغیب دی گئی ہے کہ پردہ اور کثرت اولاد کے خلاف آواز اٹھائیں۔ صحیح بات ہے کہ اس فلم میں جن موضوعات پر کھل کر بات کی گئی ہے ایک گناہ گار مسلمان بھی اس پر بات کرنے سے ڈرتا ہے لیکن ایسے ہی جاہل اور بے علم مسلمانوں کی شرعی معاملات میں بات کرنے کی جھجک اور ہچکچاہٹ دور کرنے کے لئے خاص طور پر یہ فلم بنائی گئی ہے۔

فلم کے ایک منظر میں جب جوان بیٹی اپنے والد سے اس بات پر اعتراض کرتی ہے کہ جب تم غربت کی وجہ سے ہماری ضروریات ہی پوری نہیں کرسکتے تھے تو اتنی ساری بیٹیوں کو پیدا کیوں کیا۔اس پر اس لڑکی کا والد جواب دیتا ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اپنی امت کی کثرت پر فخر کریں گے اس لئے زیادہ اولاد ہونا کوئی بری بات نہیں اس پر لڑکی بے ساختہ کہتی ہے کہ یہ جھوٹ ہے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اس طرح کی بات کر ہی نہیں سکتے۔ اندازہ کریں کہ حدیث کے انکار کی کیسی آسان ترکیب ہے کہ جس حدیث کو انسانی عقل تسلیم نہ کرے جھٹ کہہ دو کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم یہ فرما ہی نہیں سکتے۔

فلم ’’خدا کے لئے ‘‘ میں بھی ایسے کئی مناظر ہیں جس میں ایک مولوی موسیقی اور رقص کے جائز ہونے پر تورات سے دلائل دے رہا ہوتا ہے۔ جب مولوی پر یہ اعتراض کیا جاتا ہے کہ احادیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں تو موسیقی کی حرمت پر واضح اشارے ہیں تو مولوی بے ساختہ کہتا ہے کہ کیونکہ موسیقی اور رقص فطری چیزیں ہیں اس لئے نبی صلی اللہ علیہ وسلم انہیں حرام قرار دے ہی نہیں سکتے۔ اناللہ واناالیہ راجعون!

اس سے معلوم ہوتا ہے کہ انڈیا کی ہزار فلمیں بھی پاکستانی نوجوانوں پر وہ اثرات نہیں ڈال سکیں جو صرف ان دو پاکستانی فلموں نے ڈالے ہیں۔

شعیب منصور مردہ باد!
 

کیلانی

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 24، 2013
پیغامات
347
ری ایکشن اسکور
1,110
پوائنٹ
127
حیدرآبادی بھائی آپ نے دست فرمایاواقعی صورت حال ایسی ہی ہے پاکستان کے لوگ بچارےبہت قابل رحم ہیں ان بچاروں کےدماغ اور وجو تو اپنے ہی ہیں لیکن ان کے اندر سوچیں اورحرکتیں سب یہود وہنود کی ہی سرایت کی ہوئی ہیں۔[/quote]
 

حیدرآبادی

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 27، 2012
پیغامات
287
ری ایکشن اسکور
500
پوائنٹ
120
حیدرآبادی بھائی آپ نے دست فرمایاواقعی صورت حال ایسی ہی ہے پاکستان کے لوگ بچارےبہت قابل رحم ہیں ان بچاروں کےدماغ اور وجو تو اپنے ہی ہیں لیکن ان کے اندر سوچیں اورحرکتیں سب یہود وہنود کی ہی سرایت کی ہوئی ہیں۔
یہ بحث ہم چند دوست احباب کے درمیان اکثر ہوتی ہے اور عمومی خیال یہی ہوتا ہے کہ عالمی سطح کی سازش ہے کہ پاکستان کی اسلامی نظریاتی سطح کو تباہ و برباد کر دیا جائے۔ لیکن پھر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ عوام کیوں اتنے بےغیرت و بےحس ہوتے جا رہے ہیں؟ کیونکہ ظاہر ہے کہ جب تک عوام کا ساتھ نہ ہو کوئی سازش کامیاب نہیں ہو سکتی۔
ایک وجہ ایک دوست نے یہ بتائی کہ حد سے زیادہ بےفکری بھی عوام کو غفلت میں ڈال دیتی ہے اور وہ شیطانی بہکاوے میں آ جاتے ہیں۔ ہندوستانی مسلمانوں کے ساتھ ایک المیہ یہ ہے کہ انہیں ہر دم ہر پل بھگوا بریگیڈ سے اپنی معیشت اور ایمان کی بربادی کا خطرہ لاحق ہوتا ہے لہذا وہ اپنی مذہبی روایات کو سینے سے لگا رکھتا ہے چاہے کتنا ہی بےعمل مسلمان ہو‬۔ جبکہ سرحد پار کے مسلمان کو کوئی "خطرہ" لاحق نہیں لہذا جس طرح چند عرب ممالک کے باشندگان کو اپنے "ایمان" پر فخر ہوتا ہے اسی طرح پاکستانی مسلمان کو اپنی "مسلمانیت" پر فخر ہے کہ وہ اسلام کے نام پر حاصل کئے گئے خداداد ملک کا سکہ بند مومن مسلمان ہے۔ اور شائد یہی وہ "بےفکری" ہے جو افراد کو غفلت میں ڈالتی ہے تو شیطان کو ان پر قابو پانا آسان ہو جاتا ہے۔
 

کیلانی

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 24، 2013
پیغامات
347
ری ایکشن اسکور
1,110
پوائنٹ
127
یہ بحث ہم چند دوست احباب کے درمیان اکثر ہوتی ہے اور عمومی خیال یہی ہوتا ہے کہ عالمی سطح کی سازش ہے کہ پاکستان کی اسلامی نظریاتی سطح کو تباہ و برباد کر دیا جائے۔ لیکن پھر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ عوام کیوں اتنے بےغیرت و بےحس ہوتے جا رہے ہیں؟ کیونکہ ظاہر ہے کہ جب تک عوام کا ساتھ نہ ہو کوئی سازش کامیاب نہیں ہو سکتی۔
ایک وجہ ایک دوست نے یہ بتائی کہ حد سے زیادہ بےفکری بھی عوام کو غفلت میں ڈال دیتی ہے اور وہ شیطانی بہکاوے میں آ جاتے ہیں۔ ہندوستانی مسلمانوں کے ساتھ ایک المیہ یہ ہے کہ انہیں ہر دم ہر پل بھگوا بریگیڈ سے اپنی معیشت اور ایمان کی بربادی کا خطرہ لاحق ہوتا ہے لہذا وہ اپنی مذہبی روایات کو سینے سے لگا رکھتا ہے چاہے کتنا ہی بےعمل مسلمان ہو‬۔ جبکہ سرحد پار کے مسلمان کو کوئی "خطرہ" لاحق نہیں لہذا جس طرح چند عرب ممالک کے باشندگان کو اپنے "ایمان" پر فخر ہوتا ہے اسی طرح پاکستانی مسلمان کو اپنی "مسلمانیت" پر فخر ہے کہ وہ اسلام کے نام پر حاصل کئے گئے خداداد ملک کا سکہ بند مومن مسلمان ہے۔ اور شائد یہی وہ "بےفکری" ہے جو افراد کو غفلت میں ڈالتی ہے تو شیطان کو ان پر قابو پانا آسان ہو جاتا ہے۔
یہ بات تو درست ہےکہ جہاں واضح طورپرکشمکش ہو وہاں اپنی تہذیب وروایات بہت پیاروہواکرتی ہیں۔لیکن اپنےنظریہءجیات کا شعوری فہم حاصل کرکےاس پرعمل کرنابھی توضروری ٹھرتاہےکیونکہ اسی کےدم سے آپ کےوجود کی بقاہے
 
Top