• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بھارت میں اقلیت بننے سے بچنے کیلئے ہندو زیادہ سے زیادہ بچے پیدا کریں، وشوا ہندو پریشد

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
موجودہ صورتحال میں ضروری ہے کہ ہر ہندو خاندان کم از کم 5 بچے پیدا کرے، کنوینر وشوا ہندو پریشد اشوک سنگھال فوٹو: فائل

بھوپال: بھارت کی ہندو انتہا پسند جماعت وشوا ہندو پریشد کے رہنما اشوک سنگھال نے کہا ہے کہ اگر بھارت میں بسنے والے ہندوؤں کو اپنے ہی ملک میں اقلیت بننے سے بچنا ہے تو انہیں زیادہ سے زیادہ بچے پیدا کرنے ہوں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھوپال میں پریس کانفرنس کے دوران اشوک سنگھال نے بھارت میں ہندوؤں کی آبادی گھٹنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہندوؤں کے دوسرے مذاہب کو اپنانے کے رجحان میں کمی نہ آئی تو وہ دن دور نہیں جب ہم اپنے ہی ملک میں اقلیت بن جائیں گے لہٰذا ایسی صورتحال میں ضروری ہے کہ ہر ہندو خاندان کم از کم 5 بچے ضرور پیدا کرے۔

اشوک سنگھال نے بھارت کی حکمران جماعت کانگریس اور اس کی سربراہ سونیا گاندھی کو کئی حوالوں سے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے آئندہ انتخابات میں وزیر اعظم کے امیدوار نریندرا مودی کی تعریف کرتے ہوئے انتخابات میں ان کی حمایت کا اعلان بھی کیا۔

 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
غیر مسلموں کو بھی آخر کار کامیابی اسلام کی شفاف تعلیمات میں ہی نظر آتی ہے۔
 
Top