• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بہشتی زیور کے چند متنازع مسائل

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,410
ری ایکشن اسکور
2,730
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
یہاں محترمہ @ماه جبین سلفیه کے مطالبہ پر بہشتی زیور کے چند متنازع مسائل کے حوالے اور اسکین صفحات پیش کئے جائیں گے، ان مسائل پر گفتگو کے لئے نیا تھریڈ قائم کر لیا جائے!
حادثاتی وضو

''مسئلہ 01: وضو میں فرض فقط چار چیزیں ہیں۔ ایک مرتبہ سارا منہ دھونا۔ ایک ایک دفعہ کہنیوں سمیت دونوں ہاتھ دھونا۔ ایک بار چوتھائی سر کا مسح کرنا۔ ایک ایک مرتبہ ٹخنوں سمیت دونوں پاؤں دھونا۔ بس فرض اتنا ہی ہے۔ اس میں سے اگر ایک چیز بھی چھوٹ جائے گی یا کوئی جگہ بال برابر بھی سوکھی رہ جائے گی تو وضو نہ ہوگا۔
مسئلہ02: پہلے گٹّوں تک دونوں ہاتھ دھونا اور بسم اللہ کہنا اور کلی کرنا۔ اور ناک میں پانی ڈالنا۔ مسواک کرنا۔ سارے سر کا مسح کرنا۔ ہر عضو کو تین مرتبہ دھونا۔ کانوں کا مسح کرنا۔ ہاتھ اور پیروں کی انگلیوں کا خلال کرنا۔ یہ سب باتیں سنت ہیں اور اس کے سوا جو اور باتیں ہیں وہ مستحب ہیں۔
مسئلہ 03: جب یہ چار عضو جن کا دھونا فرض ہےدُھل جاوینگے تو وضو ہو جاوے گا چاہے وضو کا قصد ہو یا نہ ہو جیسے کوئی نہاتے وقت سارے بدن پر پانی بہالیوے اور وضو نہ کرے یا حوض میں گر پڑے یا پانی برستے میں باہر کھڑی ہو جاوے اور وضو کے یہ اعضاء دُھل جاویں تو وضو ہو جاوے گا لیکن ثواب وضو کا نہ ملے گا۔''

صفحہ 57 بہشتی زیور (مکمل) – اشرف علی تھانوی – اسلامک بک سروس، نئی دہلی
صفحہ 47 – 48 بہشتی زیور (مکمل) – اشرف علی تھانوی – توصیف پبلی کیشنز، لاہور

اسیکن صفحات : بہشتی زیور (مکمل) – اشرف علی تھانوی – اسلامک بک سروس، نئی دہلی





ملاحظہ فرمائیں: بہشتی زیور (مکمل) – اشرف علی تھانوی – توصیف پبلی کیشنز، لاہور






 

اٹیچمنٹس

Last edited:

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,410
ری ایکشن اسکور
2,730
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
الٹا وضو

''مسئلہ 04: سنت یہی ہے کہ اس طرح وضو کرے جس طرح ہم نے اُوپر بیان کیا ہے اور اگر کوئی الٹا وضو کرلے کہ پہلے پاؤں دھو ڈالے پھر مسح کرے پھر دونوں ہاتھ دھودے پھر منہ دھو ڈالے یا اور کسی طرح اُلٹ پلٹ کر وضو کرے تو بھی وضو ہو جاتا ہے لیکن سنت کے موافق نہیں ہوتا اور گناہ کا خوف ہے۔
مسئلہ06: اسی طرح اگر بایاں ہاتھ بایاں پاؤں پہلے دھویا تب بھی وضو ہوگیا لیکن مستحب کے خلاف ہے۔''

صفحہ 57 بہشتی زیور (مکمل) – اشرف علی تھانوی – اسلامک بک سروس، نئی دہلی
صفحہ 48 بہشتی زیور (مکمل) – اشرف علی تھانوی – توصیف پبلی کیشنز، لاہور

ملاحظہ فرمائیں: بہشتی زیور (مکمل) – اشرف علی تھانوی – اسلامک بک سروس، نئی دہلی


ملاحظہ فرمائیں: بہشتی زیور (مکمل) – اشرف علی تھانوی – توصیف پبلی کیشنز، لاہور
 

اٹیچمنٹس

Last edited:

احمدشریف

مبتدی
شمولیت
اپریل 21، 2022
پیغامات
34
ری ایکشن اسکور
4
پوائنٹ
12
یہ متنازع کیوں ہے، اور اعتراض کیا ہے اگر معلوم ہوجائے تو بات ہو سکتی ہے
 
Top