• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بیوٹی ٹپس

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,281
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
آج سے ہم ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں جس سے خواتین کو ان شاء اللہ بہت فائدہ ہوگا اس میں بہنیں ایسی ٹپس شئیر کریں گی جسے استعمال کر کے وہ پارلر جا کر اپنا پیسہ ضائع ہونے سے بچا سکتی ہیں اور اپنی قدرتی خوبصورتی میں فطری اضافہ کر سکتی ہیں ۔

چھائیاں ختم کرنے کا طریقہ
ٹپس نمبر 1
مٹی کی پیالی میں ایک چمچ بالائی,لیموں کے 5,6 قطرے اور بادام کی 3 گریاں پیس کر مرکب بنا لیں۔چہرے پر رات کو سونے سے قبل لیپ کر لیں اور صبح ٹھنڈے پانی منہ دھو لیں

ٹپس نمبر 2
▫سیپوں کا سفوف 1 چائے کا چمچ
▫عرق گلاب 1 چائے کا چمچ
▫لیموں کا رس آدھا چائے کا چمچ
▫ہلدی پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
سفوف بنانے کا طریقہ
سیپوں کو گرم پانی سے دھو کر صاف کر لیں۔پھر انہیں گرائنیڈر میں اچھی طرح پیس کر سفوف بنا لیں
طریقہ استعمال
تمام اشئیا کو اچھی طرح مکس کر کے آمیزہ تیار کر لیں۔ رات کو سونے سے قبل چہرے پر لگا لیں اور صبح اٹھ کر اچھی طرح دھو لیں۔
دن میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے اور ہر بار 10 سے 15 منٹ کیلئے لگائیں۔
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
ماشاء اللہ عمدہ سلسلہ ہے میری بہنا۔۔۔
اس حوالے سے ایک ٹپ پیش خدمت ہے۔

بیسن آدھا کپ لے کر اس میں مناسب مقدار میں دودھ شامل کریں کہ ایک پیسٹ کی طرح بن جائے۔اس کو چہرے پر لگانے سے تروتازگی آتی ہے اور یہ قدرتی فیس واش بھی ہے۔
 

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,281
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
رنگت نکھارنے کیلئے

شہد اور خوبانی کا گودا چہرے پہ لگانے سے رنگت نکھرتی ہے اور چہرے سے بال بھی صاف ہوتے ہیں۔

لیموں اور ہلدی کا پیسٹ بنا کر چہرے پہ لگانے سے رنگت نکھرتی ہے دس منٹ کے بعد ہلکے ہاتھوں سے مساج کر کے چہرے سے اسکو اتار لیں اور صاف پانی سے چہرے کو دھو لیں۔

رات کو سونے سے پہلے اصلی شہد اور بالائی باہم ملا کر چہرے پہ لگانے سے داغ دھبے اور دانے بھی کم ہو جاتے ہیں اور رنگت بھی نکھرتی ہے۔

لیموں کا رس ایک تولہ روغن زیتون دو تولہ اور روغن بادام دو تولہ تینوں کا آمیزہ بنا لیں رات کو سوتے وقت چہرے اور بازوں پر ملیں چند دنوں میں رنگت نکھر جائے گی
 

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,281
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
چہرے سے جھریاں ختم کرنے کا طریقہ

▫بیسن 1 ٹی سپون
▫شہد 2 ٹی سپون
▫گلیسرین 2 ٹی سپون
▫کریم 3 ٹی سپون

طریقہ استعمال
ان تمام چیزوں کو ایک پیالے میں ڈال کر مکس کر لیں۔اتنا مکس کریں کہ ہر چیز کریم کے ساتھ یک جان ہو جائے۔ اب اس پیسٹ کو چہرے اور گردن پر اچھی طرح لگا لیں۔ تقریبا 15 منٹس تک لگا رہنے دیں۔ پھر صاف پانی دھو لیں اس سے چہرے کی جھریاں بھی دور ہو جائیں گی اور جلد بھی شاداب ہو جائے گی ان شاء اللہ ۔
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,132
پوائنٹ
412
اگر بال کو سفیدی سے روکنے کا کوئ طریقہ ھو تو وہ بھی شیئر کریں. مردوں کے لۓ (میم پر زبر پڑھۓ گا...... ابتسامہ) اور اگر اسکو کالا کرنے کا بھی کوئ اسلامی طریقہ ھو تو وہ بھی بتائیں.
 

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,281
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
بیوٹی ٹپس نمبر 4

ایکنی ماسک
اجزاء
تٍل
{1چائے کا چمچ}
گلیسرین
{2 کھانے کے چمچ}
ناریل کا پاؤڈر
{1چائےکا چمچ}
لونگ کا تیل
{1/2چائے کا چمچ}
پسے ہوئے پودینے کے پتے
{5 کھانے کے چمچ}

ترکیب
تمام چیزوں کو اچھی طرح مکس کر کے ماسک بنا لیں اور روزانہ 30 منٹ کیلئے یہ ماسک چہرے پہ لگائیں۔اس ماسک سے پیپ والے دانے بھی ختم ہو جائے گے ان شاء اللہ ۔
 

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,281
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
بیوٹی ٹپس نمبر 5
پاؤں کیلئے سکرب؛ فٹ سکرب

اجزاء
▫سمندری نمک ایک کپ
▫ناریل تیل چوتھائی کپ
▫وٹامن ای کیپسول چوتھائی کپ
▫کوکونٹ اسینٹیل آئل چند قطرے

طریقہ
تمام اجزاء کو ملا لیں۔ اور ایک بوتل میں بند کر کے رکھ لیں۔ جب سکرب کرنا ہو تو 20 منٹ کیلئے پاؤں کی مالش کریں پھر نیم گرم پانی سے دھو لیں۔۔
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,132
پوائنٹ
412
پاؤں کیلئے سکرب؛ فٹ سکرب

اجزاء
▫سمندری نمک ایک کپ
▫ناریل تیل چوتھائی کپ
▫وٹامن ای کیپسول چوتھائی کپ
▫کوکونٹ اسینٹیل آئل چند قطرے
ملون الفاظ کا مطلب بتا دیں آپی.
جزاک اللہ خیرا
 

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,281
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
فٹ سکرب
کا مطلب ایسا اسکرب یا کھردرا پیسٹ جو ہاتھ یا پاؤں میں مل مل کر رگڑا جائے ۔
 
Top