• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تارکین رفع الیدین کوچیلنج عام

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
تارکین رفع الیدین کوچیلنج عام

اثبات رفع الیدین
نامی کتاب اللہ کے فضل سے مکمل پوسٹ کی جا چکی ہے۔مع دلائل اس بات کو ثابت کیا گیا ہے کہ رفع الیدین کرنا سنت نبوی ﷺ ہے۔مقلدین کا رفع الیدین نہ کرنے کا عمل صراحتا سنت کے خلاف ہے۔
مقلدین حضرات کے ہر عام وخاص کی زبان پر یہ بات سانس کی طرح ہر وقت جاری رہتی ہے کہ رفع الیدین کرنا پہلے ثابت تھا۔لیکن پھر نبی کریمﷺ نے اس سےمنع کردیا۔یعنی رفع الیدین (وہ رفع الیدین جس میں اختلاف ہے بین المقلدین واہل الحدیث)منسوخ ہوگئی ہے۔
منسوخ منسوخ کا نعرہ لگا کرمقلدین ہر عام وخاص کو سنت نبویﷺ پر عمل کرنے سے روکنے کی کوشش کرتے ہیں۔ حالانکہ آج تک نسخ پر صریح دلیل نہیں لا سکے۔
اوراس کے علاوہ طرح طرح کے شیطانی سوالات ذہنوں میں اجاگر کرتے ہیں ۔ تاکہ اس سنت پر عمل نہ کیا جائے۔انا للہ وانا الیہ راجعون
تمام مقلدین کو اس بات کا چیلنج ہے کہ وہ رفع الیدین( جس رفع الیدین پر مقلدین اور اہل الحدیث کا اختلاف ہے۔)کے نسخ پر واضح اور صریح دلیل پیش کریں۔یاہر طرح کے بہانے اور تاویلات کو چھوڑ کر نبی کریمﷺ کی سنت پر عمل پیرا ہوجائیں۔
نوٹ
یاد رہے کہ احناف اور اہل الحدیث میں رفع الیدین عندالرکوع وبعد الرکوع کےثبوت میں کوئی اختلاف نہیں ۔یہاں تک سب مانتےہیں کہ نبی کریمﷺ نے رفع الیدین کیا ۔اب شارح سے جاری ہونےوالےاس عمل کے ثبوت کےبعد نسخ کا دعوی کرنےوالوں کےذمہ دلیل ہے۔کیونکہ جو ایک دفعہ عمل نبی کریمﷺ سےثابت ہوجائے اس کے نسخ کی دلیل جب تک نہ ہو تو وہ عمل منسوخ نہیں مانا جاتا ۔لہذا اس عمل کے نسخ کےلیے ناسخ مطلوب ہے۔؟
اللہ تعالی ہر مسلمان کو صحیح العقیدہ مسلم بناکر نبی کریم ﷺ کی ہر ہر سنت پرعمل کرنے والا بنائے۔آمین یا رب العالمین
نوٹ

جو بھی مقلد جواب دینے کی کوشش کرے ۔اس سے صرف ایک ہی مطالبہ ہے ۔کہ وہ نسخ پر صریح صحیح دلیل پیش کردے۔۔ادھر ادھر کی باتیں کرنے کی کسی کو اجازت نہیں۔
 

ریحان احمد

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2011
پیغامات
266
ری ایکشن اسکور
707
پوائنٹ
120
السلام علیکم ورحمۃ اللہ
جو لوگ رفع الیدین کے ترک کے قائل ہیں ان کے علماء بھی جانتے ہیں کہ ان کے پاس اسکی کوئی دلیل نہیں ہے۔ اگر دلیل ہوتی تو الیاس گھمن صاحب کو غیر مستند کتاب " مسند زید بن علی" کا سہارہ نہ لینا پڑتا۔

کلیم بھائی! کیا "اثبات رفع الیدین" ورڈ فارمیٹ میں مل سکتی ہے؟

جزاک اللہ
 
Top