• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تبرکات ؟؟ ہاتھ جوڑ کر اپیل

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
12688279_933169640084639_4000387852645599457_n (1).jpg


تبرکات ؟؟ ہاتھ جوڑ کر اپیل


آپ سب کو معلوم ہونا چاہئے کہ سوشل میڈیا پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے منسوب تبرکات و استعمال کی اشیاء آنکھیں بند کر کے لائک اور شیئر کی جاتی ہیں ، پتا نہیں کس لائک اور شیئرز کے ہوس کے مارے انسان نے اس من گھڑت طریقہ کو جعلی چیزوں سے سب سے پہلے شروع کیا ، جیسے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے منسوب بال مبارک ، اور عقل بند قسم کے لوگ اس عورت نما بڑے بڑے بالوں کے لچھوں کو بڑی عقیدت سے شیئر کرتے ہیں ، اللہ کا خوف کرو ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بال مبارک ایسے نہیں تھے ہلکے ہلکے گھنگھریالے کانوں کی لو تک تھے،، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے منسوب کسی قسم کی کوئی چیز دانت مبارک ، تلوار مبارک ، پیالہ مبارک کرتہ مبارک ، پتھر مبارک کو لائک شیئر مت کریں ، نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی باقیات میں سے اس وقت کسی چیز کے موجود ہونے کے بارے میں ٹھوس ثبوت نہیں ہیں ، اور ایسی چیزوں کے بارے میں دعوی کرنے والوں کے پاس اس بات کی کوئی دلیل نہیں ہے
 
Top