• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تحقیق الحدیث

شمولیت
فروری 07، 2016
پیغامات
57
ری ایکشن اسکور
14
پوائنٹ
20
تحقیق الحدیث
عقیق کی انگوٹھی میں خیر و بھلائی
«
مَن تَخَتَّمَ بِالعَقِیقِ لَم یَزَل یَرَی خَیرًا
” جس نے عقیق کی انگوٹھی پہنی وہ ہمیشہ خیر و بھلائی دیکھتا رہے گا۔“

تحقیق الحدیث:
« موضوع (من گھڑت) : »
یہ جھوٹی اور من گھڑت روایت ہے۔
٭ امام ابن جوزی رحمہ اللہ نے اسے موضوعات میں ذکر کیا ہے۔ (۵۷/۳)
٭ علامہ ناصر الدین البانی رحمہ اللہ نے بھی اسے موضوع کہا ہے۔ (السلسلة الضعیفة: ۲۳۰)
مزید دیکھئے: ( الفوائد المجموعة ، ص۱۹۴) ، ( تذکرة الموضوعات ، ص۱۵۸
)
 
Top