• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تحقیق حدیث میرے بعد اگر کوئی نبی ہوتا تو عمر ہوتا۔

عادل دستی

مبتدی
شمولیت
مئی 13، 2011
پیغامات
1
ری ایکشن اسکور
1
پوائنٹ
17
السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ!
معزز علماء کرام سے میرا ایک سوال ہے کہ جامع ترمذی میں ایک حدیث باب مناقب عمر رض میں آتی ہے کہ لو کان نبی بعدی لکان عمر ابن الخطاب۔ یہ حدیث صحیح ہے یا ضعیف۔
اگر ضعیف ہے تو اسکے نقص کی طرف اشارہ فرمائیں یا اس حدیث کے سارے راوی ثقات میں سے ہیں۔ اور کیا اس حدیث کی سارے طرق ضعیف ہیں۔
والسلام
 

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
4,999
ری ایکشن اسکور
9,800
پوائنٹ
722
امام ترمذي رحمه الله (المتوفى279)نے کہا:
حَدَّثَنَا سَلَمَةُ بْنُ شَبِيبٍ قَالَ: حَدَّثَنَا المُقْرِئُ، عَنْ حَيْوَةَ بْنِ شُرَيْحٍ، عَنْ بَكْرِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ مِشْرَحِ بْنِ هَاعَانَ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَوْ كَانَ نَبِيٌّ بَعْدِي لَكَانَ عُمَرَ بْنَ الخَطَّابِ»[سنن الترمذي ت شاكر 5/ 619 رقم 3686]


یہ حدیث حسن ہے۔
علامہ البانی رحمہ اللہ نے بھی اسے حسن کہا ہے ۔تفصیل کے لئے دیکھیں:سلسلة الأحاديث الصحيحة وشيء من فقهها وفوائدها (1/ 646) رقم 327
 
Top