• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تراجعات کفایت اللہ سنابلی

سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
4,999
ری ایکشن اسکور
9,800
پوائنٹ
722
بسم اللہ الرحمن الرحیم

یہ بات مسلم ہے کہ علمی مسائل میں ایک ہی عالم کے رائے بدل بھی جاتی ہے ، اہل علم میں اس سے کوئی بھی محفوظ نہیں ہے ، اور نہ ہی کسی کے لئے یہ ممکن ہے ۔
راقم الحروف کے سامنے بھی ایسے مرحلے آتے ہیں کہ اپنی ہی پرانی بات غلط معلوم ہوتی ، خواہ نئے مطالعہ کی روشنی میں ، یا کسی صاحب علم کے تعاقب کے نتیجہ میں ، اس لئے جب بھی ایسا مرحلہ آتا ہے اور یہ واضح ہوجاتا ہے کہ پرانی بات غلط تھی ، تو اسے ترک کرکے فورا صحیح بات قبول کرلی جاتی ہے۔

اس دھاگہ میں ہماری کوشش ہوگی کہ ایسے مسائل کی وضاحت کرتے جائیں تاکہ قارئین کو تضاد کا گمان نہ ہو ۔
واضح رہے کہ اس سلسلے میں ہم اپنی صرف انہیں غلطیوں کی طرف اشارہ کریں گے جو ہماری مطبوعہ کتابوں میں پائی جاتی ہیں، یا ہمارے رسالہ اہل السنہ میں شائع ہوچکی ہیں ۔
باقی جو نیٹ اور فورم وغیرہ پر منتشر تحریریں ہیں ، انہیں تب تک فائنل اورحتمی نہ سمجھا جائے جب تک کہ کتابی شکل میں ان کی طباعت نہ ہوجائے ۔
 

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
4,999
ری ایکشن اسکور
9,800
پوائنٹ
722
مدلسین سے متعلق

1۔مدلسین کے طبقات سے متعلق ہماری حتمی رائے وہی ہے جسے ہم نے انوار البدر کے تیسرے اڈیشن میں بیان کردیا ہے۔
2۔ امام عبدالرزاق کو پہلے ہم نے مدلس جانا تھا جس کی بناپر بعض اسانید کو ان کے عنعنہ کے سبب ضعیف قراردیا تھا ۔لیکن بعد میں علم ہوا کہ ان پر تدلیس کا الزام ثابت نہیں ہے ۔ لہذا اب ہم ان کے عنعنہ کے سبب کسی سند کو ضعیف نہیں کہتے ۔
3۔ ہشام بن حسان تیسرے طبقہ کے مدلس ہیں ، اور غیرصحیحین میں بالعموم ان کا عنعنہ عدم متابعات وشواہد کی روشنی میں رد ہوتا ہے۔
لیکن بعض رواۃ سے ان کا عنعنہ بھی مقبول ہوتا ہے، مثلا محمدبن سیرین سے ۔جیساکہ بعض ائم فن کے اقوال سے پتہ چلتا ہے۔
پہلے ہمارے علم میں صرف محمدبن سیرین ہی کے طریق کا استثناء تھا لیکن بعد میں پتہ چلا ہے کہ حسن بصری رحمہ اللہ سے بھی ان کا عنعنہ مقبول ہوگا ۔ لہٰذا ماضی میں جہاں بھی ہم نے حسن بصری سے ابن حسان کے عنعنہ کو ضعیف کہا ہے اسے مرجوع عنہ سمجھا جائے ۔
4۔امام ابوحاتم کے قول ”لا يحتج به“ کو پہلے ہم غیر مفسر سمجھتے تھے لیکن بعد میں معلوم ہواکہ ان کے بیٹے نے ان سے اس کی تفسیر نقل کردی ہے چنانچہ:
امام ابن أبي حاتم رحمه الله (المتوفى327) نے کہا:
قلت لأبي: ما معنى لا يحتج بحديثهم؟ قال: كانوا قوما لا يحفظون، فيحدثون بما لا يحفظون فيغلطون [الجرح والتعديل لابن أبي حاتم، ت المعلمي: 2/ 133]
لہٰذا اب ہمارے نزدیک امام ابوحاتم رحمہ اللہ کی یہ جرح مفسر ہے ۔لیکن چونکہ امام ابوحاتم نے یہ جرح کرنے میں کئی جگہ تشدد سے کام لیا ہے اس لئے کبار ائمہ ، معروف ثقات وغیرہ سے متعلق ان کی یہ جرح غیر مقبول ہوگی ، البتہ ضعیف رواۃ یا غیرمعروف رواۃ سے متعلق ان کی یہ جرح مقبول ہوگی۔
5۔ پہلے صدقہ الفطر میں نقد دینا میری نظر میں درست نہیں تھا جیساکہ گلبرگہ میں رہتے ہوئے ایک پمفلٹ میں یہ چیز میں نے لکھی بھی تھی ،لیکن بعد کی تحقیق سے معلوم ہوا کہ صدقۃ الفطر میں نقد دینا صحابہ وتابعین سے ثابت ہے لہٰذا فہم سلف کی روشنی میں یہ جائز ہے۔
6۔ ابوالغادیہ رضی اللہ عنہ کی جس روایت میں ذکر ہے کہ انہوں نے عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کو عثمان رضی اللہ عنہ کے بارے میں بدکلامی کرتے ہوئے سنا اور شیخ البانی رحمہ اللہ نے اسے صحیح قراردیا ہے ، بعد کی تحقیق میں یہ ظاہر ہوا کہ یہ روایت ضعیف ہے ،لہٰذا اس سے ہم برات کا اظہار کرتے ہیں، ان شاء اللہ یزیدبن معاویہ والی کتاب کے اگلے اڈیشن سےیہ روایت نکال دی جائے گی۔
7۔مدرک رکوع سے متعلق پہلے ہماری رائے یہ تھی کہ ادراک رکوع سے رکعت ہوجائے گی بلکہ گلبرگہ میں اس کے اثبات پر شیخ شمیم سلفی حفظ اللہ سے بحث وتکرار بھی ہوئی تھی لیکن بعد میں اس ضمن کی بعض روایات کا ضعف واضح ہونے کے بعد اب ہمار ا موقف یہ ہے کہ مدرک رکوع کی رکعت شمارنہ ہوگی اسے رکعت دہرانی پڑے گی۔
 
سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
Top