• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تربیت اولاد۔ تفسیر السراج۔۔ پارہ:2

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
وَيَسَْٔلُوْنَكَ عَنِ الْمَحِيْضِ۝۰ۭ قُلْ ھُوَاَذًى۝۰ۙ فَاعْتَزِلُوا النِّسَاۗءَ فِي الْمَحِيْضِ۝۰ۙ وَلَا تَقْرَبُوْھُنَّ حَتّٰى يَطْہُرْنَ۝۰ۚ فَاِذَا تَطَہَّرْنَ فَاْتُوْھُنَّ مِنْ حَيْثُ اَمَرَكُمُ اللہُ۝۰ۭ اِنَّ اللہَ يُحِبُّ التَّوَّابِيْنَ وَيُحِبُّ الْمُتَطَہِّرِيْنَ۝۲۲۲ نِسَاۗؤُكُمْ حَرْثٌ لَّكُمْ۝۰۠ فَاْتُوْا حَرْثَكُمْ اَنّٰى شِئْتُمْ۝۰ۡوَقَدِّمُوْا لِاَنْفُسِكُمْ۝۰ۭ وَاتَّقُوا اللہَ وَاعْلَمُوْٓا اَنَّكُمْ مُّلٰقُوْہُ۝۰ۭ وَبَشِّرِ الْمُؤْمِنِيْنَ۝۲۲۳
اورتجھ کو حیض کی بابت پوچھتے ہیں تو کہہ وہ گندگی۱؎ ہے۔ سوحیض کے وقت عورتوں سے الگ رہو اور جب تک وہ پاک نہ ہولیں، ان کے قریب نہ جاؤ۔پھر جب وہ پاک ہوجائیں تو ان کے پاس ادھر سے جاؤ، جدھر سے خدانے تم کو حکم دیا ہے ۔بیشک اللہ دوست رکھتا ہے توبہ کرنے والوں کو اور دوست رکھتا ہے پاک رہنے والوں کو۔(۲۲۲) تمھاری عورتیں تمھارا کھیت۲؎ ہیں۔ سوتم اپنے کھیت میں جیسے (جب) چاہو، جاؤ اور اپنی جانوں کے لیے پہلے سے تدبیر کرو اور خدا سے ڈرو اور جان لو کہ تمھیں اس سے ملاقات کرنا ہے اور خوشخبری سنا ایمانداروں کو۔(۲۲۳)
۱؎ قرآن حکیم ایسی کتاب ہے جس میں ہماری تمام ضروریات زندگی کو برملا بیان کردیا گیا ہے اور تمام آداب حیات کو واضح طورپر ظاہر کردیا گیا ہے تاکہ مسلمان کسی بات میں جاہل نہ رہیں۔

حسن معاشرت اخلاق کا ایک اہم حصہ ہے اوروظائف جنسی کی تشریح وتوضیح ان حالات میں اور بھی ضروری ہوجاتی ہے ،جب کہ قوم میں شہوانی جذبات زیادہ ہوں۔ قرآن حکیم کے زمانہ میں ایسے لوگ تھے، جو اس معاملے میںجائز وناجائز کا خیال نہیں رکھتے تھے۔ جیسا کہ ابوالاحداح کے سوال سے مترشح ہوتا ہے ، اس لیے فرمایا کہ حیض کے دنوں میں مباشرت ممنوع ہے ۔ اخلاقاً بھی اور طبعاً بھی ۔'' اَذیً'' کا لفظ وسیع ہے اور ان دونوں معنوں کو شامل ہے۔
تربیت اولاد
۱ ؎ اس سے پیشتر کی آیات میں بتایا گیا تھا کہ عورت کی عزت وحرمت کے یہ منافی ہے کہ تم اس سے ہرحال میں جنسی جذبات کی توقع رکھو۔ ان آیات میں بتایا کہ عورت کی حیثیت ودرجہ کیا ہے۔

ااسلام سے پہلے عورتوں سے نہایت براسلوک کیا جاتا تھا۔ اسلام نے آکر بتایا کہ عورتیں عزت واحترام کی مستحق ہیں اور کھیتی کی مانند ہیں جس طرح ایک کسان اور زمیندار اپنی کھیتی کا خیال رکھتا ہے، اس کی حفاظت کرتا ہے اور اسے اپنی قیمتی متاع سمجھتا ہے، اسی طرح مسلمان کوعورت کی عزت کرنا چاہیے۔ جس طرح کھیتی سے ہمارے لیے مختلف النوع اسلام سے پہلے عورتوں سے نہایت براسلوک کیا جاتا تھا۔ اسلام نے آکر بتایا کہ عورتیں عزت واحترام کی مستحق ہیں اور کھیتی کی مانند ہیں جس طرح ایک کسان اور زمیندار اپنی کھیتی کا خیال رکھتا ہے، اس کی حفاظت کرتا ہے اور اسے اپنی قیمتی متاع سمجھتا ہے، اسی طرح مسلمان کوعورت کی عزت کرنا چاہیے۔ جس طرح کھیتی سے ہمارے لیے مختلف النوع چیزیں مہیا ہوتی ہیں، اسی طرح عورتیں ہمارے لیے ہماری اولاد پیداکرتی ہیں اور جس طرح ایک کاشت کار کی غرض یہ ہوتی ہے کہ پیداوار قیمتی ہو، اسی طرح مرد کو کوشش کرنی چاہیے کہ وہ نیک اور تندرست نسل پیدا کرے جو اس کے لیے اور امت مسلمہ کے لیے باعث برکت ثابت ہو۔ یعنی ان کی تربیت میں شدید سے شدید محنت برداشت کرے۔ بالکل کسان کی طرح کہ وہ سخت جاڑوں میں بھی صبح صبح کھیت میں پہنچ جاتا ہے ۔

وقدموا لانفسکم وبشر المومنین
کا مطلب صاف صاف یہ ہے کہ تم اس رشتہ کی اہمیت کو سمجھو۔ صرف وظائف جنسی کا کسی نہ کسی طرح ادا کردینا کوئی قابل اجربات نہیں، البتہ نیک ومستعد اولاد پیدا کرنا ضرور لائق بشارت وتبریک ہے ۔
حل لغات
{مَحِیْضٌ }بمعنی حیض۔
 
Top