• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ترجمہ قرآنِ کریم - مترجم: احمد علی لاہوری

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ زلزال
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
۱. جب زمین بڑے زور سے ہلا دی جائے گی
۲. اور زمین اپنے بوجھ نکال پھینکے گی
۳. اور انسان کہے گا کہ اس کو کیا ہو گیا
۴. اس دن وہ اپنی خبریں بیان کرے گی
۵. اس لئے کہ آپ کا رب اس کو حکم دے گا
۶. اس دن لوگ مختلف حالتوں میں لوٹیں گے تاکہ انہیں ان کے اعمال دکھائے جائیں
۷. پھر جس نے ذرہ بھر نیکی کی ہے وہ اس کو دیکھ لے گا
۸. اور جس نے ذرہ بھر برائی کی ہے وہ اس کو دیکھ لے گا
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ عادیات
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
۱. ان گھوڑوں کی قسم جو ہانپتے ہوئے دوڑتے ہیں
۲. پھر (پتھر پر) ٹاپ مار کر آگ جھاڑتے ہیں
۳. پھر صبح کے وقت دھاوا کرتے ہیں
۴. پھر اس وقت غبار اُڑاتے ہیں
۵. پھر اس وقت دشمنوں کی جماعت میں جا گھستے ہیں
۶. بے شک انسان اپنے رب کا بڑا ناشکرا ہے
۷. اور بے شک وہ اس بات پر خود شاہد ہے
۸. اور بے شک وہ مال کی محبت میں بڑا سخت ہے
۹. پس کیا وہ نہیں جانتا جب اکھاڑا جائے گا جو کچھ قبروں میں ہے
۱۰. اور جو دلوں میں ہے وہ ظاہر کیا جائے گا
۱۱. بے شک ان کا رب ان سے اس دن خوب خبردار ہو گا
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ قارعہ
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
۱. کھڑکھڑانے والی
۲. وہ کھڑکھڑانے والی کیا ہے
۳. اور آپ کو کیا خبر کہ وہ کھڑکھڑانے والی کیا ہے
۴. جس دن لو گ بکھرے ہوئے پروانوں کی طرح ہوں گے
۵. اور پہاڑ رنگی ہوئی دھنی ہوئی اُون کی طرح ہوں گے
۶. تو جس کے اعمال (نیک) تول میں زیادہ ہوں گے
۷. تو وہ خاطر خواہ عیش میں ہو گا
۸. اور جس کے اعمال (نیک) تول میں کم ہوں گے
۹. تو اس کا ٹھکانا ہاویہ ہو گا
۱۰. اور آپ کو کیا معلوم کہ وہ کیا چیز ہے
۱۱. وہ دہکتی ہوئی آگ ہے
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ تکاثر
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
۱. تمہیں حرص نے غافل کر دیا
۲. یہاں تک کہ قبریں جا دیکھیں
۳. ایسا نہیں آئندہ تم جان لو گے
۴. پھر ایسا نہیں چاہیئے آئندہ تم جان لو گے
۵. ایسا نہیں چاہیئے کاش تم یقینی طور پر جانتے
۶. البتہ تم ضرور دوزخ کو دیکھو گے
۷. پھر تم اسے ضرور بالکل یقینی طور پر دیکھو گے
۸. پھر اس دن تم سے نعمتوں کے متعلق پوچھا جائے گا
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ العصر
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
۱. زمانہ کی قسم ہے
۲. بے شک انسان گھاٹے میں ہے
۳. مگر جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کیے اور حق پر قائم رہنے کی اور صبر کرنے کی آپس میں وصیت کرتے رہے
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ ہمزہ
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
۱. ہر غیبت کرنے والے طعنہ دینے والے کے لیے ہلاکت ہے
۲. جو مال کو جمع کرتا ہے اور اسے گنتا رہتا ہے
۳. وہ خیال کرتا ہے کہ اس کا مال اسے سدا رکھے گا
۴. ہرگز نہیں وہ ضرور حطمہ میں پھینکا جائے گا
۵. اور آپ کو کیا معلوم حطمہ کیا ہے
۶. وہ اللہ کی بھڑکائی ہوئی آگ ہے
۷. جو دلوں تک جا پہنچتی ہے
۸. بے شک وہ ان پر چاروں طرف سے بند کر دی جائے گی
۹. لمبے لمبے ستونوں میں
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ فیل
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
۱. کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ آپ کے رب نے ہاتھی والوں سے کیا برتاؤ کیا
۲. کیا اس نے ان کی تدبیر کو بے کار نہیں بنا دیا تھا
۳. اور اس نے ان پر غول کے غول پرندے بھیجے
۴. جہاں پر پتھر کنکر کی قسم کے پھینکتے تھے
۵. پھر انہیں کھائے ہوئے بھس کی طرح کر ڈالا
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ قریش
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
۱. اس لیے کہ قریش کو مانوس کر دیا
۲. ان کو جاڑے اور گرمی کے سفر سے مانوس کرنے کے باعث
۳. ان کو اس گھرکے مالک کی عبادت کرنی چاہیئے
۴. جس نے ان کو بھوک میں کھلایا اور ان کو خوف سے امن دیا
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ ماعون
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
۱. کیا آپ نے اس کو دیکھا جو روزِ جرا کو جھٹلاتا ہے
۲. پس وہ وہی ہے جو یتیم کو دھکے دیتا ہے
۳. اور مسکین کو کھانا کھلانے کی ترغیب نہیں دیتا
۴. پس ان نمازیوں کے لیے ہلاکت ہے
۵. جو اپنی نماز سے غافل ہیں
۶. جو دکھلاوا کرتے ہیں
۷. اور برتنے کی چیز تک روکتے ہیں
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ کوثر
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
۱. بے شک ہم نے آپ کو کوثر دی
۲. پس اپنے رب کے لیے نماز پڑھیئے اور قربانی کیجیئے
۳. بے شک آپ کا دشمن ہی بے نام و نشان ہے
 
Top