• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ترجمہ قرآن مجید(مولانا مودودی)

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
کتاب کا نام
ترجمہ قرآن مجید(مولانا مودودی)

مترجم کا نام
سید ابو الاعلی مودودی

ناشر
ادارہ ترجمان القرآن لاہور


تبصرہ

اردو زبان میں قرآن حکیم کے متعدد تراجم ہو چکےہیں لیکن مولانا مودودی کا ترجمہ ان میں منفرد حیثیت رکھتا ہے ۔وہ خود فرماتے ہیں کہ ’’اردو زبان میں قرآن مجید کے جتنے ترجمے ہو چکے ہیں ان کے بعد اب کسی شخص کے لیے محض برکت وسعادت کی خاطر ایک نیا ترجمہ شائع کرنا وقت او رمحنت کا کوئی صحیح مصرف نہیں ہے۔اس راہ میں مزید کوشش اگر معقول ہوسکتی ہے تو صرف اس کی صورت میں جبکہ آدمی طالبین قرآن کی کئی ایسی ضرورت کو پورا کرے جو پچھلے تراجم سے پوری نہ ہوتی ہو۔‘‘اس کے بعد انہوں نے اپنے ترجمے کا اسلوب یہ بیان کیا ہے کہ ترجمے کو پڑھتے ہوئے ایک عام ناظر قرآن کا مفہوم ومدعا بالکل صاف صاف سمجھتا چلا جائے اور اس سے وہی اثر قبول کرے جو قرآن اس پہ ڈالتا چاہتا ہے اس لیے میں نے لفظی ترجمے کا طریقہ چھوڑ کر آزاد ترجمانی کا طریقہ اختیار کیا ہے ۔حقیقت یہ ہے کہ ادبی اعتبار سے یہ ترجمہ انتہائی اعلیٰ مقام کا حامل ہے اور آزاد ترجمہ ہونے کے باوجود الفاظ قرآن سے قریب ترہے۔امید ہےکہ طالبین قرآن اس سے مستفید ہوں گے اور قرآنی مطالب سے واقفیت حاصل کر کے اس پر عمل پیرا ہونے کی کوشش کریں گے۔(ط۔ا)
اس ترجمہ قرآن مجید (مولانا مودودی) کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
کافی عرصہ قبل کہیں دیکھا تھا کہ کچھ افراد اس ترجمہ کو یونیکوڈائز کر رہے تھے۔ معلوم نہیں وہ کام کہاں تک پہنچا۔ جن صاحب کو اس ترجمہ کی یونیکوڈ فائلز مل سکیں ازراہ کرم وہ ضرور یہاں شیئر کریں۔ جزاکم اللہ خیرا۔
 

باذوق

رکن
شمولیت
فروری 16، 2011
پیغامات
888
ری ایکشن اسکور
4,010
پوائنٹ
289
کافی عرصہ قبل کہیں دیکھا تھا کہ کچھ افراد اس ترجمہ کو یونیکوڈائز کر رہے تھے۔ معلوم نہیں وہ کام کہاں تک پہنچا۔ جن صاحب کو اس ترجمہ کی یونیکوڈ فائلز مل سکیں ازراہ کرم وہ ضرور یہاں شیئر کریں۔ جزاکم اللہ خیرا۔
ترجمۂ تفہیم القرآن
براہ راست ڈاؤن لوڈ لنک (یونیکوڈ ٹکسٹ فائل)

میں نے اس ترجمہ کی ایکسل فائل بھی کافی عرصہ قبل بنالی تھی۔ اس ایکسل فائل کا لنک بھی ابھی ڈھونڈ کر دیتا ہوں۔
 

تلمیذ

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 12، 2011
پیغامات
765
ری ایکشن اسکور
1,506
پوائنٹ
191
کیا مودودی صاحب مستند عالم دین تھے ؟
ان کی کتابوں میں تو کچھ اس طرح کی باتیں ہیں ۔
انبیاء کرام سے قصور بھی ہوجاتے تھے اور انہیں سزا تک دی جاتی تھی۔ (رسالہ ترجمان القرآن صفحہ158 مئی 1955ء)
حضرت داؤد علیہ السلام کے فعل میں خواہش نفس کا کچھ دخل تھا۔ (تفہیم القرآن صفحہ 327 جلد4 سورہ ص)
حضرت یونس علیہ السلام سے فریضہ رسالت کی ادائیگی میں کچھ کوتاہیاں ہوگئی تھیں۔ غالباً انہوں نے بےصبر ہوکر قبل از وقت اپنا مستقر بھی چھوڑ دیا تھا۔ (تفہیم القرآن صفحہ312 جلد2 تیسرا ایڈیشن)
حضرت عثمان جن پر اس کار عظیم (خلافت) کا بار رکھا گیا تھا ان خصوصیات کے حامل نہ تھے جو ان کے جلیل القدر پیشرؤں کو عطا ہوئی تھیں۔ (تجدید و احیاء دین صفحہ 23)
ایک اور نہایت مکروہ بدعت حضرت معاویہ کے عہد میں یہ شروع ہوئی کہ وہ خود اور ان کے حکم سے ان کے تمام گورنر خطبوں میں برسرمنبر حضرت علی پر سب و شتم (گالیوں) کی بوچھاڑ کرتے تھے۔حتی کہ مسجد نبوی میں منبر رسول پر عین روضہ نبوی کے سامنے حضور کے محبوب ترین عزیز کو گالیاں دی جاتی تھیں اور حضرت علی کی اولاد اور ان کے قریب ترین رشتہ داراپنے کانوں سے یہ گالیاں سنتے تھے۔ کسی کے مرنے کے بعد اس کو گالیاں دینا شریعت تو درکنار انسانی اخلاق کے بھی خلاف تھا اور خاص طور پر جمعہ کے خطبہ کو گندگی سے آلودہ کرنا دین و اخلاق کے لحاظ سے سخت گھناؤنا فعل تھا۔ (خلافت و ملوکیت صفحہ 174)
کیا یہ وہی مودودی صاحب ہیں جن کا آپ نے ترجمہ شائع کیا ہے ؟
 
شمولیت
اکتوبر 22، 2015
پیغامات
13
ری ایکشن اسکور
4
پوائنٹ
9
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا بات ہے آپ نے اوپر ایک بهائی کے سوال کا جواب نہیں دیا جس نے مولانا مودودی کے کتاب کے حوالے سے بات کی ہے ہم بهی اس کو سمجھنا چاہینگے آپ کی بڑی مہربانی ہوگی
جزاک اللہ خیر
 

جوش

مشہور رکن
شمولیت
جون 17، 2014
پیغامات
621
ری ایکشن اسکور
319
پوائنٹ
127
تلمیذ صاحب آپ نے حقیقت پسندانہ بات لکھی ہے جزاک اللہ
 
Top