• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تعارف: یحییٰ

یحییٰ

مبتدی
شمولیت
مئی 12، 2011
پیغامات
21
ری ایکشن اسکور
124
پوائنٹ
24
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میرا نام یحییٰ رياض ہے۔ مسلک اھل الحدیث کے متعلق دلچسپی مولانا صلاح الدین یوسف سے ایک سوال کے استفسار سے پیدا ہوئی۔ الحمد للہ اللہ نے آسانی پیدا فرمائی اور میں نے کچھ عرصہ تحقیق کے بعد مسلک اھل الحدیث اپنایا۔ الحمد اللہ تحقیق کرنا مجھے پسند ہے اور تقلیدی تعصب سے بیزاری ہے۔ اللہ سے دعا ہے کہ استقامت عطا فرمائے۔

محدث فورم کا مجھے کچھ یوں پتا چلا کہ فیس بک پر ایک بھائی، جن کا نام شیخ مدثر ہے، نے کلیم حیدر بھائی اور کتاب و سنت لائبریری کے متعلق بتایا۔ میں کافی عرصہ سے اس سے مستفید ہو رہا ہوں اور کافی مفید کتب پڑھنے کا موقع ملا ہے۔ اللہ اس سے منسلک تمام افراد کو بہترین اجر عطا فرمائے۔ محدث فورم کا علم مجھے کتاب و سنت لائبریری سے ہوا۔
یہاں تمام معزز ارکان کے درمیان خوشی محسوس کر رہا ہوں۔ امید ہے کہ اھل علم سے سیکھنے کا موقع ملے گا۔

حياكم الله جميعا
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اہلا وسہلا ومرحبا
ربنا لا تزغ قلوبنا بعد إذ هديتنا وهب لنا من لدنك رحمة إنك أنت الوهاب
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
محترم یحیٰ بھائی،
آپ کی باتیں پڑھ کر بہت خوشی ہوئی۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اور ہم سب کو حق پر استقامت کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
سب سے گہرا تعلق تو دین ہی کا ہے لیکن ہمارے بیچ الیکٹرانکس کا شعبہ بھی مشترک ہے۔
امید ہے کہ دین کی افہام و تفہیم کی اس محفل میں آپ کا بھرپور ساتھ رہے گا۔
والسلام
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
و علیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
یحیی ریاض بھائی جان۔آپ کے بارہ میں تفصیل جان کراور فورم پہ آپ کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔اللہ کریم حق پر رہنے کی توفیق دے۔آمین
مسلک اہل حدیث قبول کرنے تک جن باتوں اور مشکلوں سے آپ کو سامنا رہا ان شاءاللہ وہ بھی آپ ہمارے ساتھ ضرور شیئر کریں گے۔کتاب وسنت کی وہ تعلیم جو ہمارے لیے دنیاوی و اخروی نجات کا ذریعہ ہے کی اشاعت میں آپ ہمارے ساتھ بھر پور تعاون کرتے ہوئے اپنے قیمتی اوقات میں کچھ وقت فورم کےلیے بھی خاص کریں گے۔باللہ التوفیق
 
Top