• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تعارف

محمد بن محمد

مشہور رکن
شمولیت
مئی 20، 2011
پیغامات
110
ری ایکشن اسکور
224
پوائنٹ
114
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
میرا نام محمد عیسیٰ ہے اور میں جامعہ لاہور الاسلامیہ کا سابقہ طالب علم ہوں۔درس نظامی کے بعد الجامعۃ الاسلامیہ العالمیہ اسلام آباد سے بھی ایم اے اصول الدین میں کورس ورک مکمل کیا اورتعلق فیصل آباد کے ایک قریۃ ٣٦ گ ب سے ہے۔
فورم پر تسجیل تو کافی عرصہ سے کی ہوئی تھی، مستفید بھی گاہے بگاہے ہوتے رہتے ہیں لیکن کچھ لکھنے کی کبھی ہمت نہیں ہوئی۔
جامعہ لاہور الاسلامیہ میری بھی مادر علمی ہے اور محدث فورم کا اجراء الحمد للہ بہت ہی خوش آئند ہے جو کہ انٹر نیٹ یوزرز کے لئے مینارہ نور ثابت ہوگا۔ ان شآء اللہ۔ اللہ تعالیٰ اسے دن دگنی اور رات چوگنی ترقی نصیب فرمائے اور یہ فورم اہل اسلام کی بھی اور راہ راست کے متلاشیوں کے لئے مینارہ نور ثابت ہو۔
والسلام
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اہلا وسہلا ومرحبا

آپ کس دور میں جامعہ میں پڑھتے رہے؟!!
اور آپ کے کلاس فیلوز کون تھے؟؟؟
اور کن کن اساتذہ کرام سے آپ نے پڑھا؟؟
 

محمد بن محمد

مشہور رکن
شمولیت
مئی 20، 2011
پیغامات
110
ری ایکشن اسکور
224
پوائنٹ
114
السلام علیکم
حوصلہ افزائی کا شکریہ
میں نے ١٩٩١ تک جامعہ میں پڑھا ہے اور بھائی حسین اظہر اور ڈاکٹر حسن مدنی حفظہ اللہ میرے کلاس فیلوز تھے۔ اساتذہ میں فضیلۃ الشیوخ مولانا ثناءاللہ مدنی حفظہ اللہ شیخ الحدیث، مولانا رمضان سلفی ، مولانا حافظ عبد السلام، مولانا شفیق مدنی صاحب جو کہ اس وقت ناظم الجامعہ بھی تھے۔وغیرھم جن میں سے کچھ اللہ کو پیارے ہوچکے ہیں جیسا کہ مولانا عبد الرشید راشد اور مولانا رحمت اللہ ارشد رحمھم اللہ۔ 
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
میرا نام محمد عیسیٰ ہے اور میں جامعہ لاہور الاسلامیہ کا سابقہ طالب علم ہوں۔درس نظامی کے بعد الجامعۃ الاسلامیہ العالمیہ اسلام آباد سے بھی ایم اے اصول الدین میں کورس ورک مکمل کیا اورتعلق فیصل آباد کے ایک قریۃ ٣٦ گ ب سے ہے۔
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
محترم بھائی ہم آپ کو محدث فورم پر خوش آمدید کہتے ہیں ۔بہت خوشی ہوئی یہ جان کر کہ آپ جامعہ کےسابقہ طلباء میں سے ہیں۔محترم بھائی جیسا کہ آپ کو بھی معلوم ہوگا کہ اس بات کو اپنے اور پرائے بھی تسلیم کرتےہیں کہ جامعہ لاہور الاسلامیہ کی خدمات قابل قدر وقابل دید ہیں۔ اور یہ وہ جامعہ ہے جس سے فاضل التحصیل طلباء ہرشہراور ہر قریہ میں ملیں گے۔ان شاءاللہ
آپ کے بارےمیں جامعہ کا سابقہ طالب علم ہونے کا جب معلوم ہوا تو دل میں اس خواہش نے انگڑائی لیں کہ کاش یہ محدث فورم ہمیں ان تمام طلباء سے ملاقات کرادے جو اب تک جامعہ سے فاضل ہوچکےہیں۔اور مجھے امید ہے کہ آنے والے وقت میں ان شاءاللہ کچھ ایسا ہی ہوگا۔
لیکن اس کےلیے اس فورم پر موجود تمام وہ علماء،فضلاء اور طلباء جن کا جامعہ کے ساتھ کسی بھی طرح کاتعلق ہے یا رہا ہے ان کو محنت و کوشش کے ذریعے ہمارے ان بھائیوں تک معلومات بہم پہنچانا ہونگیں جو اپنے مادر علمی کی ان عظیم خدمات (محدث لائبریری، محدث فتویٰ، محدث فورم)سے واقف نہیں۔
فورم پر تسجیل تو کافی عرصہ سے کی ہوئی تھی، مستفید بھی گاہے بگاہے ہوتے رہتے ہیں لیکن کچھ لکھنے کی کبھی ہمت نہیں ہوئی۔
عزیز بھائی یہ آپ کا اپنا فورم ہے۔ اورہاں جامعہ سے تعلق کی بناء پر اس فورم سے بھی آپ کا گہرا تعلق ہے۔اس لیے اب ہمیں قوی امید ہے کہ آپ اس کےلیے اپنے قیمتی اوقات میں سے کچھ وقت نکالتےہوئے قارئین محدث فورم کےلیے تعلیم وتعلم کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ان شاءاللہ
جامعہ لاہور الاسلامیہ میری بھی مادر علمی ہے اور محدث فورم کا اجراء الحمد للہ بہت ہی خوش آئند ہے جو کہ انٹر نیٹ یوزرز کے لئے مینارہ نور ثابت ہوگا۔ ان شآء اللہ۔
الحمدللہ ثم الحمدللہ
جی بھائی جان حقیقت میں خوشی کی بات ہے
ان شاءاللہ
اللہ تعالیٰ اسے دن دگنی اور رات چوگنی ترقی نصیب فرمائے اور یہ فورم اہل اسلام کی بھی اور راہ راست کے متلاشیوں کے لئے مینارہ نور ثابت ہو۔
والسلام
آمین ثم آمین
 
Top