• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تفسیر فتح المنان المشہور بہ تفسیر حقانی

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
کتاب کا نام
تفسیر فتح المنان المشہور بہ تفسیر حقانی
مصنف

ابو محمد عبد الحق حقانی دہلوی
ناشر
میر محمد کتب خانہ آرام باغ کراچی

تبصرہ
قرآن مجید پوری انسانیت کے لیے کتاب ِہدایت ہے، او ر اسے یہ اعزاز حاصل ہےکہ دنیا بھرمیں سب سے زیاد ہ پڑھی جانے والی کتاب ہے ۔ اسے پڑھنے اور پڑھانے والوں کو امامِ کائنات نے اپنی زبانِ صادقہ سے معاشرے کے بہتر ین لوگ قراردیا ہے اور اس کی تلاوت کرنے پر اللہ تعالیٰ ایک ایک حرف پرثواب عنایت کرتے ہیں۔ دور ِصحابہ سے لے کر دورِ حاضر تک بے شمار اہل علم نے اس کی تفہیم وتشریح اور ترجمہ وتفسیرکرنے کی خدمات سر انجام دی ہیں ۔ اصحاب رسول رضوان اللہ علیہم، نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے فیض تربیت، قرآن مجید کی زبان اور زمانۂ نزول کے حالات سے واقفیت کی بنا پر، قرآن مجید کی تشریح، انتہائی فطری اصولوں پر کرتے تھے۔ چونکہ اس زمانے میں کوئی باقاعدہ تفسیر نہیں لکھی گئی، لہٰذا ان کے کام کا بڑا حصہ ہمارے سامنے نہیں آ سکا اور جو کچھ موجود ہے، وہ بھی آثار او رتفسیری اقوال کی صورت میں، حدیث اور تفسیر کی کتابوں میں بکھرا ہوا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب"تفسیر فتح المنان المشہور بہ تفسیر حقانی"ہندوستان کے معروف عالم دین محترم مولانا ابو محمد عبد الحق حقانی دہلوی ﷫کی تصنیف ہے،جس میں انہوں نے کوزے میں دریا کو بند کر دیا ہے۔انہوں نے اس تفسیر کی زبان عام فہم، آسان اور سلیس رکھی ہے تاکہ ہر عام وخاص اس سے استفادہ کر سکے اور اس کے لطائف ونکات علمیہ سے فیض یاب ہو سکے۔یہ تفسیر پانچ ضخیم جلدوں پر مشتمل ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ان کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ)
تفسیر فتح المنان المشہور بہ تفسیر حقانی جلد اول
تفسیر فتح المنان المشہور بہ تفسیر حقانی جلد دوم
تفسیر فتح المنان المشہور بہ تفسیر حقانی جلد سوم
تفسیر فتح المنان المشہور بہ تفسیر حقانی جلد چہارم
تفسیر فتح المنان المشہور بہ تفسیر حقانی جلد پنجم

تمام جلدیں 5 ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 
Last edited:
Top