- شمولیت
- اپریل 27، 2013
- پیغامات
- 26,584
- ری ایکشن اسکور
- 6,762
- پوائنٹ
- 1,207
تفہیم اسلام بجواب ''دو اسلام''
یعنی
احادیث رسول ﷺ کے متعلق پیدا کردہ مغالطوں کا کامیاب ازالہ
از
مولانا مسعود احمد صاحب بی۔ ایس۔ سی (کراچی)
ناشر
اہل حدیث اکادمی۔ کشمیری بازار۔ لاہور
جب مسعود صاحب نے تفہیم الاسلام لکھی تھی، تب وہ اہلحدیث عالم تھے اور انہوں نے ابھی جماعت المسلمین کی بنیاد رکھ کر گمراہی کی بنیاد نہیں ڈالی تھی۔ شومی قسمت کہ مسعود صاحب کی اس کتاب کی وجہ سے مشہور منکر حدیث برق صاحب، جن کی دو اسلام کی تردید میں یہ کتاب لکھی گئی تھی، وہ تو تائب ہو گئے اور خدمت حدیث کے لئے تاریخ حدیث کے نام سے کتاب لکھ کر اپنے گزشتہ گناہوں کا کفارہ ادا کیا۔ اور دوسری جانب مسعود صاحب جو ان کو راہ راست پر لانے کا ذریعہ بنے، خود جماعت المسلمین کی بنیاد رکھ کر ضال و مضل کا مصداق ٹھہرے۔ یا بقول آپ کے سلف کی لائن سے انحراف کر گئے۔
یہی تفہیم الاسلام بعد میں جب جماعت المسلمین کی جانب سے شائع کی گئی تو اس میں بعض مقامات پر عبارات بدل کر مسعود صاحب نے اپنا جدید مؤقف بھی ٹھونسا۔ اسی لئے محدث لائبریری میں پہلے جماعت المسلمین کی شائع کردہ تفہیم الاسلام اپ لوڈ کی گئی تھی، اسے ہٹا کر اہلحدیث اکادمی، لاہور کی شائع کردہ تفہیم الاسلام کو اپ لوڈ کیا گیا ہے۔
آپ کی بات کا مختصر جواب یہ ہے کہ تفہیم الاسلام لکھتے وقت مسعود صاحب بھی دیگر اہلحدیث علماء کی طرح اسی کے قائل و مبلغ تھے، ان کے نظریات میں جو تبدیلیاں ہوئیں، وہ تفہیم الاسلام کی اشاعت کے بعد کی باتیں ہیں۔