• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تفہیم الفرقان

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
کتاب کا نام
تفہیم الفرقان

مصنف
حافظ عمران ایوب لاہوری

ناشر
فقہ الحدیث پبلیکیشنز


تبصرہ
قرآن کریم ہی وہ واحد کتاب ہے جو تاقیامت انسانیت کے لیے ذریعہ ہدایت ہے ۔ اسی پر عمل پیرا ہو کر دنیا میں سربلند ی او ر آخرت میں نجات کا حصول ممکن ہے لہذا ضروری ہے اس کے معانی ومفاہیم کوسمجھا جائے ،اس تفہیم کے لیے درس وتدریس کا اہتمام کیا جائے او راس کی تعلیم کے مراکز قائم کئے جائیں۔ قرٖآن فہمی کے لیے ترجمہ قرآن اساس کی حیثیت رکھتا ہے ۔آج دنیاکی کم وبیش 103 زبانوں میں قرآن کریم کے مکمل تراجم شائع ہوچکے ہیں۔جن میں سے ایک اہم زبان اردو بھی ہے ۔اردو زبان میں اولین ترجمہ کرنے والے شاہ ولی اللہ محدث دہلوی  کے دو فرزند شاہ رفیع الدین اور شاہ عبد القادر ہیں اور یہ سلسلہ تاحال جاری وساری ہے ۔زیر نظر ترجمہ قرآن ''تفہیم القرآن ''حافظ عمران ایو ب لاہور ی﷾ کا ہے جوکہ اردو تراجم قرآن کے سلسلے میں ایک مفید اضافہ ہے جو مترجم کی محنت شاقہ اور علمی رسوخ کا نمونہ ہے ۔اس کی زبان سادہ اور اسلوب دل نشیں ہر عمر کے قاری کےلیے نافع اورمفید ہے ۔یہ جدید ترجمہ نہ صرف عربی متن کے قریب تر ہے بلکہ اس میں قرآن فہمی کے جملہ مصادر پیش نظر رکھتے ہوئے اسے جدید اسلوب سے ہم آہنگ کر نے کی بھر پور کوشش کی گئی ہے۔ا س میں ہر ہر لفظ کا الگ الگ ترجمہ او رپھر پور ی عبارت کا رواں ترجمہ پیش کیا گیا ہے۔اس ترجمہ سے دینی مدارس اور ترجمہ قرآن کی کلاسز کے طلباء واساتذہ بھی بھر پور استفادہ کرسکتے ہیں ۔اللہ مترجم موصوف کی تمام مساعی جمیلہ کو قبول فرمائے اور اسے تمام مسلانوں کے لیے نافع بنائے (آمین)(م۔ا)
 
Last edited:
Top