• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تلاوت قرآن سے بلڈ کینسرکا خاتمہ

حسن شبیر

مشہور رکن
شمولیت
مئی 18، 2013
پیغامات
802
ری ایکشن اسکور
1,834
پوائنٹ
196
عابد بھائی بات تو آپ نے بہت زبردست کی ہے لیکن بات پھر وہی آجائے گی کہ کبھی کبھی برتن اتنے چھوٹے ہوتے ہیں کہ سمجھانا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔
 

عابدالرحمٰن

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 18، 2012
پیغامات
1,124
ری ایکشن اسکور
3,234
پوائنٹ
240
محترم عینک کا فرق ہے صحیح عینک لگائی جائے تو صحیح نظر آئے گا، نہیں تو غلط نظر آئے گا بلکہ نگاہ کمزور ہونے لگتی ہے
 

حسن شبیر

مشہور رکن
شمولیت
مئی 18، 2013
پیغامات
802
ری ایکشن اسکور
1,834
پوائنٹ
196
بس صحیح عینک ہی تو نہیں ہے ہمارے پاس، اسلام بہت پیارامہذہب مذہب ہے، جس کو بھی ملا ہے یقین کی طاقت سے ملا ہے، جس کو ملا ہے قرآن حکیم سے ملا ہے۔ سچی بات ہے میرے پاس ایسے واقعات موجود ہیں اگر میں بیان کروں تو پتا نہیں میرے بھائی کیا سمجھ بیٹھیں اسی لیے میں بیان کرنے سے قاصر ہوں۔ بس صحیح عینک اور برتن وسیع ہونا ضروری ہے ورنہ کوئی فائدہ نہیں۔
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
ساری بحت و مباحثہ پر نظر جمائی رکھی اور پڑھتا رہا کہ یہ سب کیا ہو رہا ہے ۔

ہمیں کسی بھی بات کا فیصلہ کرنے سے پہلے قرآن و حدیث کو سامنے رکھنا چاہیے اُس کی وجہ یہ ہے کہ اس شک و شبہ ختم ہو جاتاہے۔

ہم جب کسی کام کو شریعیت کی نظر سے دیکھتے ہیں تو اُسی پر عمل پیرا ہونا چاہیے ، کیونکہ جو کام ہمارے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات سے منسوب نہیں تو وہ ہم کیسے کر سکتے ہیں؟ دین میں ہر نئی چیز کو بدعت کہتے ہیں اور یہی بدعت گمراہی اور جہنم کا راستہ ہے۔

دین میں ہر نئی بات بدعت ہے (ترمذی)

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم میں سے مجھ پر کوئی ہ بات لگائے جو میں نے نہیں کی تو وہ اپنا ٹھکانہ دوزخ بنا لے۔ صحیح بخاری ، کتاب الم ، حدیث نمبر 109

ایک بات میں انتظامیہ سے کہنا چاہتا ہوں اور علمی نگران سے بھی کہ جب کسی تھریڈ میں کوئی دینی بحث ہو رہی ہو تو پلیز وہاں آکر اپنا فرض ادا کر دیا کریں ، ہو سکتا ہے کہ علماءکرام کی نظر سے یہ تھریڈ نہ گزرا لیکن کرنا یہ چاہیے کہ اراکین جب بحث و مباحثہ دیکھیں تو ٹیگ کی صورت میں علماءکرام کو یہاں مدعو کیا جائے، تاکہ صحیح اور غلط کی نشاندہی کی جا سکے ۔

ایک خاص بات جو یہاں مطلع کرتا چلوں کہ بابر تنویر بھائی باوقار شخصیت کے مالک ہیں ، یہ کبھی بھی کوئی ایسی بات نہیں کریں گے کہ جس سے کسی کی دل ازاری کی جائے ، یہ میرے بڑے بھائی کی طرح ہیں اور ان کی عادت سے بخوبی واقف ہوں ، لیکن یہ کبھی توحید پر سمجھوتہ نہیں کرتے جو بات سچی اور صاف ہو گی وہی بیان کر دیں، کیونکہ یہ کبھی جھوٹ نہیں بولتے ہیں۔

ساری بحث میں ایک مسئلہ ہے جو کہ میں نوٹ کیا ۔

حسن شبیر بھائی کی تحریر پڑھی جس میں لکھا ہوا تھا اسی دن سے سیدھے ہاتھ میں قرآن مجید لیا اور فریاد کی اے قرآن میری زندگی اور صحت کا تو محافظ ہے

بابر تنویر بھائی کی بات کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا کبھی سیدھے ہاتھ میں قرآن پاک پکڑ کر دُعا یا شفاء مانگی؟

علماءکرام کو یہاں پر آکر اس بات پر لکھنا چاہیے ان کے جواب کے بعد کوئی بحث مباحثہ نہیں ہو گا یہ جانتا ہوں۔

ساری گفتگو میں بس یہ خیال رکھا جائے کہ آپس میں اختلافات اور نفرت جیسی چیزیں پیدا نہ ہوں، ہم دین کا کام کے لیے اور اللہ تعالی کی رضا کے لیے یہاں جمع ہوئے ہیں ۔

کفایت اللہ
انس
 

حسن شبیر

مشہور رکن
شمولیت
مئی 18، 2013
پیغامات
802
ری ایکشن اسکور
1,834
پوائنٹ
196

ضمیر مرتا ہے احساس کی خاموشی سے
یہ وہ وفات ہے جس کی خبرنہیں ہوتی
 

makki pakistani

سینئر رکن
شمولیت
مئی 25، 2011
پیغامات
1,323
ری ایکشن اسکور
3,040
پوائنٹ
282
کعبۃ اللہ کی چادر اور چوکھٹ پکڑ کر دعا مانگنے کے بارے میں کیاحکم ہے اس پر بھی کچھ کلام ہوجائے


سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے حجر اسود کو چومتے ہوئے کھا تھا۔

"تو صرف ایک پتھر ھے مگر میں تمھیں اس لیے چوم رہا ہوں کہ تجھے سید الاولین و آخرین نے چوما ھے"
 

حسن شبیر

مشہور رکن
شمولیت
مئی 18، 2013
پیغامات
802
ری ایکشن اسکور
1,834
پوائنٹ
196
سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے حجر اسود کو چومتے ہوئے کھا تھا۔

"تو صرف ایک پتھر ھے مگر میں تمھیں اس لیے چوم رہا ہوں کہ تجھے سید الاولین و آخرین نے چوما ھے"
میرے بھائی سوال کوئی اور ہے جواب کوئی اور دے رہے ہیں حجراسود کے بارے میں سوال نہیں ہے، آپ عابد الرحمن بھائی کے سوال کو دوبارہ دیکھیں
 

makki pakistani

سینئر رکن
شمولیت
مئی 25، 2011
پیغامات
1,323
ری ایکشن اسکور
3,040
پوائنٹ
282
میرے بھائی سوال کوئی اور ہے جواب کوئی اور دے رہے ہیں حجراسود کے بارے میں سوال نہیں ہے، آپ عابد الرحمن بھائی کے سوال کو دوبارہ دیکھیں

حسن شبیر صاحب نے لکھا۔

"بس صحیح عینک ہی تو نہیں ہے ہمارے پاس، اسلام بہت پیارامہذہب مذہب ہے، جس کو بھی ملا ہے یقین کی طاقت سے ملا ہے، جس کو ملا ہے قرآن حکیم سے ملا ہے۔ سچی بات ہے میرے پاس ایسے واقعات موجود ہیں اگر میں بیان کروں تو پتا نہیں میرے بھائی کیا سمجھ بیٹھیں اسی لیے میں بیان کرنے سے قاصر ہوں۔ بس صحیح عینک اور برتن وسیع ہونا ضروری ہے ورنہ کوئی فائدہ نہیں۔"
"میرے بھائی ۔

اسی کو دوبارہ پڑہ لیں اسی میں جواب ھے۔
 
Top