• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تمام ظاہری اور با طنی اعمال ،اقوال اوراحوال میں اخلا ص اور حسن نیت کا بیا ن

حافظ محمد عمر

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
427
ری ایکشن اسکور
1,542
پوائنٹ
109
جہا ں تک عمل پر مضبو طی سے قائم رہنے اور احکامات الٰہی کو مضبو طی سے تھامنے کا تعلق ہے ، تو اس کے با رے میں اللہ تعالیٰ نے فرما یا :’’ہم نے جو تمہیں دیا ہے اسے مضبوطی سے تھام لو ۔‘‘ (سورۃالبقر ۃ :۶۳)​
نیز فر ما یا :
’’ تم ان کو پو ری طاقت سے پکڑ لو اور اپنی قوم کو حکم کرو کہ ان کے اچھے اچھے احکام پر عمل کر یں ۔‘‘ ( سورۃ الا عراف :۱۴۵)
مزید فرمایا :
اے یحییٰ! ’’میری کتاب کو قوت ومضبوطی سے تھام لو۔‘‘ (سورۃ مریم: ۱۲)
اوراچھے اعمال میں جلدی کرنے کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ’’میرے ذکر میں سستی نہ کرنا۔‘‘ (سورۃ طٰہٰ:۴۲)
اللہ تعالیٰ نے فرما یا: ’’انہیں ( امم سا بقہ کو ) صرف یہی حکم دیا گیا تھا کہ وہ یکسو ہو کر خالص اللہ تعا لیٰ کی عبا دت کری ،نما ز قائم کریں اور زکوٰ ۃ دیں اور (جان لیں کہ ) یہی سیدھا اور سچا دین ہے ۔ ‘‘ (سورۃ البینۃ : ۵)
اور اللہ تعالیٰ نے فرما یا : ’’اور اللہ تعالیٰ کو(تمہاری قربا نیوں سے ) نہ ان کاگو شت پہنچتا ہے اور نہ خون ہی، اسے تو صرف تمہا را تقویٰ پہنچتا ہے۔ ‘‘(سورۃ الحج :۳۷)
اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا :
’’آپ ( ان سے ) کہہ دیں کہ خواہ تم اپنے سینوںکی با تیں چھپا ؤخواہ ظاہرکرو ' اللہ تعالیٰ انہیں جا نتا ہے۔‘‘ (آل عمران :۶۹)
حدیث نمبرایک:
۱۔امیر المو مین حضرت ابو حفص عمر بن خطاب ؓ بن نفیل بن عبد العزی بن ریا ح بن عبد اللہ بن قر ط بن رزاح بن عدی بن کعب بن لوی بن غالب قریشی عدوی بیا ن کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کوفر ما تے ہوئے سنا: ’’ اعمال کا دارو مدار صرف نیتوں پر ہے' پر شخص کو اس کی نیت کے مطابق بدلہ ملے گا ' پس جس شخص کی ہجر ت اللہ تعا لیٰ اور اس کے رسول ﷺ کے لیے ہو گی ' تو اس کی ہجر ت اللہ تعا لیٰ اور اس کے رسول کی خاطر ہوگی اور جس نے حصول دنیا یا کسی عورت سے نکا ح کی غرض سے ہجر ت کی تو اسکی ہجر ت انہی مقاصد کے لیے ہو گی ' جنکی خاطر اسنے ہجر ت کی۔‘‘ توثیق الحدیث : أخرجہ البخاری(۱؍۹۔فتح)' مسلم ( ۱۹۰۷)
(انتخاب ریاض الصالحین)
 
Top