• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تم (مسلمان) گزشتہ (گزری ہوئی) امتوں کی پوری پوری پیروی کرو گے !!!

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,785
پوائنٹ
1,069
10171625_624738934261046_4445653364900329161_n.jpg

تم (مسلمان) گزشتہ (گزری ہوئی) امتوں کی پوری پوری پیروی کرو گے !!!

جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حنین کے لیے نکلے تو آپ کا گزر مشرکین کے ایک درخت کے پاس سے ہوا جسے ذات انواط کہا جاتا تھا ، اس درخت پر مشرکین (برکت کے لئے) اپنے ہتھیار لٹکاتے تھے ۔صحابہ نے عرض کیا: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! ہمارے لیے بھی ایک ذات انواط مقرر فرما دیجئے جیسا کہ مشرکین کا ایک ذات انواط ہے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا سبحان اللہ! یہ تو وہی بات ہے جو موسیٰ علیہ السلام کی قوم نے کہی تھی کہ ہمارے لیے بھی معبود بنادیجئے جیسا ان مشرکوں کے لیے ہے ، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے ! تم (مسلمان) گزشتہ (گزری ہوئی) امتوں کی پوری پوری پیروی کرو گے

( سنن ترمذي حدیث نمبر 2180 (صحیح))
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
اس حدیث سے ثابت ہوا کہ اللہ کے علاوہ کسی اور چیز سے نفع و نقصان کی امید رکھنا، یا کسی درخت ، پتھر وغیرہ کے توسل سے ، یا ان کو خیر و برکت کا باعث سمجھنا شرک اکبر ہے۔
اور دوسری بات یہ امت بھی شرک میں ملوث ہو سکتی ہے۔ جو لوگ جو کہتے ہیں کہ اس امت میں شرک نہیں ہو گا ان کا اس حدیث سے رد ہو جاتا ہے۔
 
Top