• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تنہائی میں غیر محرم سے ہرگز نہ ملیں.

شمولیت
جولائی 18، 2017
پیغامات
130
ری ایکشن اسکور
27
پوائنٹ
40
غیر محرم کے پاس تنہائی میں جانا جائز نہیں ہے :

بے حیائی کو آج عام. کردیا گیا ہے آفرین ہے ان ماں باپ پر جو سب کچھ جاننے کے بھی اپنے بچے بچوں کو آزاد چھوڑ دیتے ہیں اور یہ بھول گئے کے قیامت کے دن اس سے اس اولاد کے بارے میں بھی سوال ہوگا نبیﷺ کی حدیث کے مطابق حیاء ایمان کا حصہ ہے (بخاری)

میری بہنو: یاد رکھیں کہ ہر وہ کام اور ہر وہ چیز جو آپ کو بے حیائی اور زنا کی طرف لے جائے ،اس سے بچو،
فحاش تصویریں اور فحاش ڈرامے اور فحاش فلمیں ، فحاش گانے ، فحاش قسم کی کہانیاں اور فحاش ڈائجسٹ پڑھنا، غیر محرم کو دیکھنا ، تنگ یا باریک (پتلے) یا چھوٹے کپڑے پہننا، بے

پردگی(یعنی غیر محرم سے پردہ نہ کرنا) اور نا محرم کے لیے بناؤ سنگھار کرنا ، نا محرم سے تنہائی میں ملنا ، یا نا محرم کے ساتھ تنہا سفر کرنا،نا محرم سے باتیں کرنا ، یا نا محرم کو چھونا ، یہ سب بے حیائی اور زنا کے راستے ہیں ۔ اور ان سب کاموں سے اسلام ہم کو منع کرتا ہے ، جیسا کہ قرآن میں ہے

کہ
بے حیائی کے جتنے بھی طریقے ہیں ان کے پاس بھی مت جاؤ، خواہ وہ علانیہ ہوں ، خواہ پوشیدہ۔(الانعام،151)
ایک اور جگہ پر اللہ پاک کا ارشادہے کہ خبردار زنا کے قریب بھی نہ پھٹکنا کیونکہ وہ بڑی بے حیائی اور بہت ہی بری راہ ہے
 
Top