• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

:توحید الوہیت:

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
دوسری قسم :توحید الوہیت:

ہرقسم کی عبادت میں اللہ سبحانہ وتعالی کویکتا اور تنہا قرار دینا ، یابالفاظ دیگر یوں کہاجائے کہ :بندوں کے تمام تر افعال مثلاً دعا، نذر، ذبح ، امید ، خوف ، توکل ، رغبت ، ڈر، انابت وغیرہ میں اللہ تعالی کویکتا اور تنہاقرار دینا۔​
اسی توحید الوہیت کولے کر تمام تر انبیاء و رسل دنیاکے اندر تشریف لائے اور یہی ہردور میں لوگوں کے اختلاف کامرکز رہی، کیونکہ جملہ رسولوں نے توحید ربوبیت کی توضیح وتشریح کی جسے ان کی امتیں مانتیں تھیں،اور انہیں توحید الوہیت کی دعوت دی ، جیسا کہ اللہ عزوجل نے نوح علیہ السلام کے بارے میں خبر دیتے ہوئے فرمایا : وَلَقَدْ اَرْسَلْنَا نُوْحًا اِلٰي قَوْمِہٖٓ۝۰ۡاِنِّىْ لَكُمْ نَذِيْرٌ مُّبِيْنٌ۝۲۵ۙ اَنْ لَّا تَعْبُدُوْٓا اِلَّا اللہَ۝۰ۭ اِنِّىْٓ اَخَافُ عَلَيْكُمْ عَذَابَ يَوْمٍ اَلِيْمٍ۝۲۶
'' یقیناً ہم نے نوح علیہ السلام کو اس کی قوم کی طرف رسول بناکر بھیجا کہ میں تمہیں صاف صاف ہوشیار کردینے والاہوں، کہ تم صرف اللہ ہی کی عبادت کرو، مجھے تو تم پر درد ناک دن کے عذاب کاخوف ہے ''۔​
اور اللہ عزوجل نے ایک دوسری جگہ فرمایا : وَاعْبُدُوا اللہَ وَلَا تُشْرِكُوْا بِہٖ شَـيْـــًٔـا۔
'' اوراللہ تعالی کی عبادت کرواوراس کے ساتھ کسی کوشریک نہ ٹھہراؤ''۔​
توحید الوہیت اللہ تعالی کا بندوں پرواجبی حق ہےا ور دین کے تمام تر امور میں سب سے عظیم اور تمام اعمال کی قبولیت کی اساس اوربنیاد ہے، قرآن کریم نے اسے بارہا بیان کیا ، اور یہ واضح کردیا کہ انسان کی نجات اوردنیوی و اخروی سعادت کاسارا دارومدار اسی توحید الوہیت کو اپنانے میں ہی ہے ۔​
کتاب : توحید کا قلعہ
تالیف : عبدالملک القاسم
دارالقاسم للنشر والتوبیح​
 
Top