• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

توسُّل لغت عرب میں

شمولیت
نومبر 04، 2012
پیغامات
82
ری ایکشن اسکور
351
پوائنٹ
36
میں پسند کرتا ہوں کہ اس خاص سبب پر توجہ دوں جس کی بناپر عام لوگ وسیلہ کا معنی نہیں سمجھتے اور وسیلہ کو وسعت دے دیتے ہیں اور اس میں ایسی چیزیں بھی داخل کردیتے ہیں جو وسیلہ کے معنی میں نہیں آتیں اور ایسا محض اس لیے ہوتا ہے کہ لوگ وسیلہ کا لغوی معنی نہیں سمجھتے اور نہ اس کو اصل دلائل سے معلوم کرتے ہیں ۔
’’توسُّل ‘‘خالص عربی لفظ ہے جو قرآن وسنّت اور کلام عرب میں شعر ونثر دونوں ہی طرح آیا ہے ۔اور وسیلہ کا مطلب ہے’’مطلوب تک تقرب حاصل کرنا اور رغبت کے ساتھ اس تک پہنچنا ۔(النہایہ)۔اَلْوَاسِلُ ‘ یعنی راغب ’’وسیلہ ‘‘یعنی ’’قربت اور واسطہ‘‘اور جس کے ذریعہ کسی چیز تک پہنچا جائے اور اس کے ذریعہ قرب حاصل کیاجائے ۔وسیلہ کی جمع وسائل ہے ۔
اور فیروز آبادی نے ’’قاموس ‘‘میں کہا وَسَّلَ اِلَی اﷲِ تَوْسِیلًا ‘‘ یعنی ایسا عمل کیا جس سے اس کا تقرب حاصل ہوا اور ابن فارس نے ’’معجم المقاتلیس‘‘میں لکھا ہے ۔ اَلْوَسِیْلَۃُ الرَّغْبَۃُ وَالطَّلَبُ ‘‘ وَسَّل ۔ کہا جاتا ہے جب آدمی کسی کی طرف رغبت کرے ۔اور ’’واسل‘‘کہتے ہیں اﷲکی طرف رغبت کرنے والے کو
۔
لبید کہتا ہے ؎
اِرَی النَّاسَ لَا یَدْرُوْنَ مَا قَدْرُ اَمْرِھِمْ بَلٰی کُلُّ ذِیْ دِیْنٍ اِلَی اﷲِ وَاسِل
میں دیکھتا ہوں کہ لوگ اپنے کام کی قدر نہیں جانتے ہاں بے شک ہر دیندار اﷲ کی طرف راغب ہے
اور علامہ راغب اصفہانی نے ’’المفردات ‘‘میں کہا ۔
اَلْوَسِیْلَۃُ اَلتَّوَسُّلُ اِلَی الشَیْیٔ بِرَغْبَۃٍ (یعنی کسی چیز کی طرف رغبت کے ساتھ پہنچنا )اور وصیلہ سے خاص ہے کیونکہ وہ رغبت کے معنی کو شامل ہے
۔
اﷲکا ارشاد ہے
وَابْتَغُوْآ اِلَیْہِ الْوَسِیْلَۃَ
اور وسیلہ الی اﷲ کی حقیقت یہ ہے کہ ’’علم اور عبادت اورمکارم شریعت کی طلب کے ساتھ راہِ الٰہی کی رعایت کرنا ۔‘‘ اور وسیلہ ‘قربت کی طرح ہے۔اور ’’واسل‘‘راغب الی اﷲکو کہتے ہیں ‘‘اور علامہ ابن جریر نے بھی اسی معنی کو نقل کیا ہے اور اس پر شاعر کا قول پیش کیا ہے ؎
اِذَا غَفَلَ الْوَاشُوْنَ عُدْنَا لَوَصْلَنَا وَعَادَ التَّصَافِی بَیْنَنَا والْوَسَائِلُ
جب چغلی کھانے والے غافل ہوگئے توہم اپنے وصل کی طرف لوٹ پڑے اور ہمارے درمیان دوستی اور وسائل بھی لوٹے ۔
اور وسیلہ کا ایک معنی یہاں اور بھی ہے اور وہ ہے ’’بادشاہ کے پاس مرتبہ اور درجہ قربت ۔‘‘ جیسا کہ حدیث میں اس کو جنت کا سب سے اعلیٰ مقام کہا گیا ہے ۔چنانچہ رسول اﷲصلی اﷲعلیہ وسلم کا اِرشاد ہے ۔’
’جب تم مؤذن سے سنو توکہو جیسے مؤذن کہتا ہے پھر مجھ پر درود بھیجو ۔جو شخص مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجے گا‘اﷲاس پر دس بار درود بھیجے گا۔پھر میرے لیے اﷲسے وسیلہ مانگو کیونکہ وسیلہ جنت میں ایک مرتبہ ہے جو بندگان اﷲمیں سے کسی ایک بندہ کیلئے بنایاگیا ہے اور مجھے امید ہے کہ وہ بندہ میں ہوں ۔لہٰذا جو شخص میرے لئے وسیلہ کا سوال کرے گا اس کیلئے میری شفاعت حلال ہوگئی ۔‘‘ (مسلم)
 
Top