• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جان نہ پہچان،،،، زبردستی کا مہمان

Abu Saifullah

رکن
شمولیت
جولائی 26، 2012
پیغامات
27
ری ایکشن اسکور
160
پوائنٹ
31
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،،،،، وبعد:

خادم کو ابوسیف اللہ کہتے ہیں یعنی سیف اللہ کا ابو
خادم کچھ زیادہ پڑھا لکھا نہیں ہے بس اللہ تعالیٰ کا احسان ہے کہ ٹامک ٹوئیاں مار لیتا ہوں،،،،، ویسے اپنے اس تھریڈ کا عنوان یہ رکھنے کا مطلب یہ تھا کہ میں نے فورم جائن کرنے کے ساتھ ہی بنا تعارف واجازت کے مختلف پوسٹس پر مداخلت بے جا جیسی سنگین حرکات کی تھیں۔۔۔ اب معلوم نہیں اس سے فورم انتظامیہ ہمارے خلاف کس قدر غم وغصہ میں ہوں،،، میں ان سے دست بستہ معافی کا خواہستگار ہوں۔

بندہ کوئٹہ میں ایک این جی او میں مسئول المشاریع الخیریۃ ہے۔

دعا ہے کہ جملہ ممبران فورم،،، فورم ڈائریکٹرز اور دیگر احباب خیروعافیت سے رہیں اور اللہ تعالیٰ کے دین کی خدمت میں اپنے لمحات گزاریں اور اس منہج نبوی کی خدمت کریں جو راہ مستقیم کی طرف راہنمائی کرتا ہو۔

خادم کے لیے جملہ احباب سے دعا کی گزارش ہے کہ اللہ تعالیٰ بندہ کو توفیق وہمت دے۔
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
سیف اللہ کے ابو ، آپ کو ہم پہلے ہی فورم پر بزبان حال خوش آمدید کہہ چکے ہیں۔
ماشاء اللہ ، آپ کی پوسٹس بہت عمدہ ہوتی ہیں۔ جمع غیر عاقل، اور اہل تشیع کی تردید میں آپ کی پوسٹس میری پسندیدہ رہی ہیں۔
امید ہے کہ آپ اپنا علم ہمارے ساتھ شیئر کرتے رہیں گے۔
آپ زبردستی کے مہمان نہیں، بلکہ ہمارے فورم کے ان چند اہم اراکین میں شامل ہیں جو اچھا اور مدلل لکھتے ہیں۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،

بھائی اس فورم پر ہم آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں، شاکر بھائی کی بات پر غور کیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ آپ اس فورم کے لئے خیر کا کام کرینگے ان شاء الله.
 
Top