• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جدول میراث أصحاب الفروض

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
4,999
ری ایکشن اسکور
9,800
پوائنٹ
722
مذکورہ جدول پر کچھ ملاحظات ہیں



مسئلہ عمریہ میں باپ کو ثلثی الباقی یعنی باقی کا دد تہائی ملتا ہے ۔
اس لئے باپ کی اس حالت کو ایک مزید حالت شمار کرتے ہوے باپ کی کل چار حالتیں بیان کرنا چاہئے ۔
1: سدس : -فرع وارث مذکر ہو
2: سدس+باقی اگربچے : -فرع وارث صرف مؤنث ہو
3: باقی کا ثلثین:- عمریتین ( شریک حیات کے ساتھ والدین) کا مسئلہ ہو
4: باقی اگر بچے :- بالا صورتوں میں سے کوئی صورت نہ ہو

نوٹ:
مسئلہ عمریہ میں باپ کی اصل حالت باقی پانے ہی کی ہوتی ہے،اس سے انکار نہیں ۔
لیکن اسی طرح عمریہ کے مسئلہ میں ماں کی اصل حالت بھی ثلث پانے کی ہوتی ہے ۔ لیکن ثلث کو باقی میں ملانے کے سبب جب ہم ماں کی اس حالت کو الگ سے ذکر کرتے ہیں ، تو اسی طرح باپ کی اس حالت کو بھی الگ سے ذکر کرنا چاہے ۔
 

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
4,999
ری ایکشن اسکور
9,800
پوائنٹ
722
دادا کی بھی چار حالتیں ہیں جدول میں صرف تین لکھا ہے ۔
چاروں حالتیں یہ ہیں:

1: محجوب بالاب: (باپ ہو تو کچھ نہیں ملے گا)
2: سدس : عدم حاجب(باپ) و وجود فرع وارث مذکر
3:سدس+باقی اگربچے : عدم حاجب (باپ) ووجود فرع وارث صرف مؤنث
4: باقی اگربچے : عدم حاجب ،عدم فرع وارث مطلقا ۔(نہ باپ نہ اولاد)
 

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
4,999
ری ایکشن اسکور
9,800
پوائنٹ
722
پوتی کی پانچویں حالت کو صرف محجوب سے تعبیر کیا گیا ہے ۔
جبکہ آگے جو دوسری شق ہے یعنی پوتی سے اعلی درجہ کی خواتین پر ثلثین کاختم ہوجانا تو اس صورت میں پوتی محجوب نہیں بلکہ محروم ہوتی ہے۔
مزید یہ کہ اس صورت میں عدم معصب کی شرط لگانا لازم ہے جو جدول میں نہیں ہے کیونکہ اگر معصب بھی رہا تو پوتی کو تعصیبا ملے گا۔
 

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
4,999
ری ایکشن اسکور
9,800
پوائنٹ
722
اخت لاب یعنی باپ شریک بہن کی چھٹی حالت محجوب کی بتائی گئی ہے ۔
پھر اس کے تحت الاخت الشقیقۃ فاکثر کو حاجب گنایا گیا ہے۔
حالانکہ سگی بہن ایک ہو یا دو وہ مطلقا حاجب نہیں بنتی بلکہ اس کے لئے شرط یہ ہے کہ وہ مسئلہ میں عاصبۃ مع الغیر بن رہی ہو تو ایسی صورت میں وہ اخ شقیق کے قائم مقام ہو کر ان سب کو محجوب کرتی ہے جسے اخ شقیق محجوب کرتا ہے۔
نیز اخت لاب کے حصہ نہ پانے کی ایک وجہ اس کا محروم ہونا ہوتا ہے نہ کہ محجوب ۔
اوریہ تب جب مسئلہ میں دو سگی بہن پر ثلثین ختم ہوگیا ہو اور باپ شریک بہن کے ساتھ عاصب نہ ہو ۔
یہ محروم والی صورت جدول میں نہیں ہے ۔
 
Last edited:

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
4,999
ری ایکشن اسکور
9,800
پوائنٹ
722
بطور مثال کچھ مسائل جو مذکورہ جدول سے حل نہیں ہوسکتے ۔

پہلی مثال:
ایک شخص فوت ہوا اس کے وارثین میں دو بیٹیاں ، ایک پوتا اور ایک پوتی ہے ۔
بنتین : ثلثین
ابن الابن : ع
بنت الابن: ع یا 0 ( ؟؟؟؟)

✿ مذکورہ جدول میں بنت الابن کی جو چوتھی حالت بتائی گئی ہے ، یہ حالت دی گئی مثال میں پائی جاتی ہے ۔
اس اعتبار سے بنت الابن یہ ابن الابن کے ساتھ عاصبہ بالغیر ہوگی ۔اور اصول للذکر مثل حظ الانثیین کے تحت اسے حصہ ملے گا۔

✿ لیکن اسی جدول میں بنت الابن کی جو پانچویں حالت محجوب کی ہے اس میں لکھا ہے :
۔۔۔أو البنتين أو بنتي الإبن الأعلي منها إذا استغرقن الثلثن
یعنی بنت الابن کے ساتھ میت کی دو بیٹاں ہوں یا اوپر کی دو پوتیاں ہوں اور ان دونوں پر ثلثین ختم ہوجائے تو بنت الابن کو کچھ نہیں ملے گا۔ یہ حالت بھی دی گئی مثال میں پائی جاتی ہے ۔اور اس رو سے دی گئی مثال میں بنت الابن کو کچھ نہیں ملنا چاہے ۔
اب اس جدول کو لیکر ایک طالب کیا کرے ؟
کیا جدول میں موجود چوتھی حالت کے پیش نظر اسے حصہ دلائے ؟ یا جدول میں موجود پانچویں حالت کے پیش نظر اسے محجوب بتاکر وارثین کی فہرست سے خارج کردے ؟

لہذا جدول میں حجب والی حالت میں اصلاح کی ضرورت ہے اور محجوب و محروم کے پورے شرائط درج کرنا ضروری ہے۔
 

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
4,999
ری ایکشن اسکور
9,800
پوائنٹ
722
دوسری مثال:
ایک شخص فوت ہوا اس کے وارثین میں ایک سگی بہن اور ایک باپ شریک بہن ہے۔

اخت شقیقہ : نصف
اخت لاب: سدس یا 0 (؟؟؟)

مذکورہ جدول میں اخت لاب یعنی باپ شریک کی جو تیسری حالت بتائی گئی ہے اس روسے دی گئی مثال میں باپ شریک بہن کو سدس ملنا چاہئے ۔
لیکن اسی جدول میں اخت لاب کی جو چھٹی حالت بتائی گئی ہے اس میں (او الاخت الشقیقۃ فاکثر) رو سے اسے کچھ نہیں ملنا چاہئے !!
اب ایک طالب علم کیا کرے ؟

نوٹ :
تین چار مثالیں اور بھی پیش کی جاسکتی ہیں ۔
لیکن اتنا کافی ہے ، مقصود یہ ہے کہ یہ جدول ناقص ہے اس میں اصلاح کی سخت ضرورت ہے ۔ ورنہ ایک مبتدی طالب علم غلطی کربیٹھے گا۔
 
Top