• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جسم کے اعضاء ملنے پر نماز جنازہ اور DNA ؟

عدیل سلفی

مشہور رکن
شمولیت
اپریل 21، 2014
پیغامات
1,718
ری ایکشن اسکور
428
پوائنٹ
197
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

حادثات یا آگ سے جلنے کے واقعات میں اکثر انسانی اعضاء نہیں ملتے اور اسکا حل عصر حاضر میں DNA سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ اعضاء فلاں شخص کے ہی ہیں اور اس مرحلہ میں کئی دن لگ جاتے ہیں

شیوخ محترم سے سوال ہے میرا کہ اس طرح تاخیر کرنا نماز جنازہ میں کیا یہ درست ہے؟

محترم شیخ @اسحاق سلفی شیخ @خضر حیات شیخ @ابن داود
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
جواب تو شیوخ ہی دیں گے..
البتہ میری طرف سے اطلاعا عرض ہے کہ دو سے زائد اراکین کو ایک ہی مراسلے میں بیک وقت ٹیگ کرنے سے کسی کو بھی ٹیگ کی اطلاع موصول نہیں ہوتی..وہ علیحدہ بات ہے کہ مذکورہ اراکین سے کوئی یا سب ہی چلتے پھرتے یہاں پر آن پہنچیں...ابتسامہ
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

حادثات یا آگ سے جلنے کے واقعات میں اکثر انسانی اعضاء نہیں ملتے اور اسکا حل عصر حاضر میں DNA سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ اعضاء فلاں شخص کے ہی ہیں اور اس مرحلہ میں کئی دن لگ جاتے ہیں

شیوخ محترم سے سوال ہے میرا کہ اس طرح تاخیر کرنا نماز جنازہ میں کیا یہ درست ہے؟

محترم شیخ @اسحاق سلفی شیخ @خضر حیات شیخ @ابن داود
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
یہ ایک اضطراری حالت ہے ، اس طرح میت کے اعضا کے انتظار میں تاخیر ہوجائے تو کوئی حرج نہیں ۔ واللہ اعلم ۔
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,565
پوائنٹ
791
جب کسی کی موت یقینی علم ہوجائے تو آگے میت کے حوالے سے تین ممکنہ صورتیں ہیں
معمول کے مطابق میت موجود ہو یا کچھ وقت بعد میت آنے کی صورت ہو تو اس صورت میں میت آنے کے بعد میت سامنے رکھ کر نماز جنازہ ادا کی جائے ؛
دوسری صورت یہ کہ کسی کی موت کا علم اور دوسرے شہر میں اس کی نماز جنازہ ادا ہوجائے تو اب اگر چاہیں تو سیدنا نجاشی ؓ کی غائبانہ نماز جنازہ کی طرح اسکی غائبانہ جنازہ پڑھ لیں ۔
تیسری صورت :
موت کا تو یقینی علم ہوجائے لیکن میت مفقود ہو تو اس صورت میں حالات کے مطابق عمل کیا جائے جیسا کہ شیخ محترم خضر حیات صاحب نے فرمایا ہے
دیر و انتظار بھی کیا جاسکتا ہے،
 
Top