• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جس نے علم حاصل کرنے کے بعد اس پر عمل نہ کیا

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
جس نے علم حاصل کرنے کے بعد اس پر عمل نہ کیا ؟

اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا :

معراج کی رات میں کچھ ایسے لوگوں کے پاس سے گزرا جن کے ہونٹ آگ کی قینجیوں سے کاٹے جا رہے تھے میں نے پوچھا :

اے جبرائیل !
یہ کون لوگ ہیں ؟

اس نے کہا ! یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کے وہ خطباء ہیں جو اپنے کہے پر عمل نہیں کرتے تھے -
اور ایک روایت میں ہے : وہ اللہ کی کتاب پڑھتے تھے ، مگر اس پر عمل نہیں کرتے تھے -

مسند احمد #١٨٠/٣ صیح الترغیب و التر ھیب #٢٩/١
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
علم کے ذریعہ دنیا کمانے سے بچنا .......!

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ! جس شخص نے وہ علم حاصل کیا جس کے ذریعہ اللہ کی رضا حاصل کی جاتی ہے ، لیکن اس نے وہ علم دنیا کا مال کمانے کے لئے حاصل کیا ، ایسا شخص قیامت کے دن جنت کی خوشبو بھی نہیں پائے گا -

(سنن ابی داؤد #٣٦٦٤)

1461807_587653761282848_918342120_n.jpg
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
جزاک اللہ خیرا بھائی۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
12088042_1206416289372859_8206543295418457491_n (1).jpg


شکوت الی وکیع سوء حفظی فارشدنی الی ترک المعاصی..
فاخبرنی باءن العلم نور ونور اللہ لایعطی لعاصی..

(دیوان شافعی)
یہ شعر حضرت محمد بن ادریس کا ہے جن کو دنیا امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ کے نام سے جانتی ھے جو فقہ اسلامی کے بھت بڑے امام ھیں اور بھت ھی کم لوگ جانتے ھیں کہ وہ عربی زبان کے بلند پاۓ کے شاعر بھی تھے.. اس شعر میں فرماتے ھیں..

"میں نے (اپنے استاد) حضرت وکیع رحمۃ اللہ علیہ سے قوت حافظہ کی کمی کی شکایت کی جس پر حضرت وکیع رحمۃ اللہ علیہ نے مجھے گناھوں کو ترک کر دینے اور ان سے مکمل اجتناب کی نصیحت فرمائی اور فرمایا..
"علم" اللہ رب العزت کے نور میں سے ھے اور اللہ تعالی کا نور گناہ گار کو عطا نھیں کیا جاتا !!"

نوٹ: ایک بات یاد رکھیں ! علم سے مراد وہ علم ھے جس کے ساتھ عمل بھی ھو کیونکہ علم عمل کے بغیر وبال ھے , کمال نھیں..!!


بشکریہ از٭٭ام حبیبہ٭٭
 
Top