• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جمعہ درود قبر فرشتہ سفید صحیفہ

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,747
پوائنٹ
1,207
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
محترم شیخ @اسحاق سلفی حفظک اللہ
تخریج و صحت درکار ہے۔

انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
''جو مجھ پر جمعہ کی رات یا جمعہ کے دن ایک بار درودِ پاک پڑھتا ہے اللہ اس کی سو اُخروی حاجات ا ور تیس دُنیوی حاجات پوری فرماتاہے اور میرے پاس ایک فرشتہ بھیجتاہے جو میری قبر میں داخل ہوکر مجھے اس درود پڑھنے والے کے نام ونسب اور خاندان کے متعلق بتاتاہے پھر میں اسے اپنے پاس سفید صحیفہ میں محفوظ کر لیتا ہوں۔''
(شعب الایمان للبیھقی،باب فی الصلوات/فضل الصلٰوۃ علی النبی لیلۃ الجمعۃ،الحدیث ۳0۳۵،ج۳،ص۱۱۱،بتغیرٍ)
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,562
پوائنٹ
791
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
محترم شیخ @اسحاق سلفی حفظک اللہ
تخریج و صحت درکار ہے۔

انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
''جو مجھ پر جمعہ کی رات یا جمعہ کے دن ایک بار درودِ پاک پڑھتا ہے اللہ اس کی سو اُخروی حاجات ا ور تیس دُنیوی حاجات پوری فرماتاہے اور میرے پاس ایک فرشتہ بھیجتاہے جو میری قبر میں داخل ہوکر مجھے اس درود پڑھنے والے کے نام ونسب اور خاندان کے متعلق بتاتاہے پھر میں اسے اپنے پاس سفید صحیفہ میں محفوظ کر لیتا ہوں۔''
(شعب الایمان للبیھقی،باب فی الصلوات/فضل الصلٰوۃ علی النبی لیلۃ الجمعۃ،الحدیث ۳0۳۵،ج۳،ص۱۱۱،بتغیرٍ)
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
یہ حدیث امام بیہقی رحمہ اللہ نے اپنی تین کتابوں میں بیان کی ہے :
(1) الجامع لشعب الایمان ( حدیث نمبر 2773 ) ط مکتبہ رشد ریاض ۔ یہ نسخہ محققین کی تحقیق سے چودہ جلدوں میں شائع ہے
اس میں حسب ذیل ہے :
أخبرنا أبو الحسن علي بن محمد بن علي بن السقاء المقرئ، حدثنا والدي أبو علي، حدثنا أبو رافع أسامة بن علي بن سعيد الدارمي بمصر، حدثنا محمد بن إسماعيل بن سالم الصائغ، حدثتنا حكامة بنت عثمان بن دينار، أخي مالك بن دينار، عن أنس بن مالك، خادم النبي صلى الله عليه وسلم قال: قال النبي صلى الله عليه وسلم: " إن أقربكم مني يوم القيامة في كل موطن أكثركم علي صلاة في الدنيا من صلى علي في يوم الجمعة وليلة الجمعة، قضى الله له مائة حاجة، سبعين من حوائج الآخرة، وثلاثين من حوائج الدنيا، ثم يوكل الله بذلك ملكا يدخله في قبره كما يدخل عليكم الهدايا، يخبرني من صلى علي باسمه ونسبه إلى عشيرته فأثبته عندي في صحيفة بيضاء "
خادم النبی ﷺ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
''روز محشر ہر مقام پر میرے سب سے سے زیادہ قریب وہ آدمی ہوگا جو تم میں سے دنیا میں سب سے زیادہ مجھ پر درود بھیجتا ہے
اور جو مجھ پر جمعہ کی رات یا جمعہ کے دن ایک بار درودِ پاک پڑھتا ہے اللہ اس کی سو اُخروی حاجات ا ور تیس دُنیوی حاجات پوری فرماتاہے اور میرے پاس ایک فرشتہ بھیجتاہے جو میری قبر میں داخل ہوکر مجھے اس درود پڑھنے والے کے نام ونسب اور خاندان کے متعلق بتاتاہے پھر میں اسے اپنے پاس سفید صحیفہ میں محفوظ کر لیتا ہوں۔''

اس حدیث کے ذیل میں محققین نے لکھا ہے :
اسناده فيه من لم اعرفه ، ( یعنی اس کی اسناد میں غیر معروف راوی ہیں )
اور اس کی ایک راویہ (حکامہ بنت عثمان) کے متعلق حافظ ابن حجرؒ ۔۔ لسان المیزان میں لکھتے ہیں ،
قال العقيلي: في ترجمة والدها عثمان بن دينار وهو أخو مالك بن دينار أحاديث حكامة تشبه أحاديث القصاص وليس لها أصل "
یعنی امام عقیلیؒ فرماتے ہیں : حکامہ بنت عثمان کی احادیث قصہ گو حضرات کی بیان کردہ روایات جیسی ہیں ، ان کی کوئی اصل نہیں "
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(2) فضائل الاوقات للبیہقی (276 )
وہاں اسناد یہ ہے :
أخبرنا أبو الحسن علي بن محمد بن علي الإسفراييني، حدثني والدي أبو علي الحافظ، حدثنا أبو رافع أسامة بن علي بن سعيد الرازي بمصر، حدثنا محمد بن إسماعيل الصائغ، حدثتنا حكامة بنت عثمان بن دينار، أخي مالك بن دينار، عن أنس بن مالك، خادم النبي صلى الله عليه وسلم

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(3) حیاۃ الانبیاء فی قبورھم میں سند یوں ہے ، جو اصل میں اس روایت کی مکمل اسناد ہے :
أخبرنا أبو الحسن علي بن محمد بن علي السقاء الإسفرائيني قال: حدثني والدي أبو علي , ثنا أبو رافع أسامة بن علي بن سعيد الرازي بمصر , ثنا محمد بن إسماعيل بن سالم الصائغ , حدثتنا حكامة بنت عثمان بن دينار , أخي مالك بن دينار قالت: حدثني أبي عثمان بن دينار , عن أخيه مالك بن دينار , عن أنس بن مالك , خادم النبي صلى الله عليه وسلم
اس سند میں ( جو کہ اصل میں اسکی مکمل اسناد ہے جس میں سابقہ دو اسناد میں ساقط دو راوی
( عثمان بن دینار ۔۔ اور مالک بن دینار )
بھی بتادیئے گئے ،
ان دو میں عثمان کے متعلق علامہ ابن حجرؒ لسان المیزان میں لکھتے ہیں :

عثمان بن دينار
أخو مالك بن دينار البصري والد حكامة.
لا شيء والخبر كذب بين،

یعنی عثمان بن دینار جو مالک بن دینار کے بھائی ہیں اور حکامہ کے والد ہیں یہ اسناد حدیث میں کوئی شیء نہیں ، اور ان کی روایت واضح جھوٹ ہے ،
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,747
پوائنٹ
1,207
جزاکم اللہ خیرا کثیرا وبارک اللہ فی علمک وعملک و مالک
 
Top